بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: الیکشن کمیشن نے بین ریاستی سرحدی اجلاس منعقد کیا
اجلاس کا انعقاد انتخابات سے متعلق معلوماتی امور پر کام کرنے والی کثیر شعبہ جاتی کمیٹی کے ساتھ بھی کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
24 MAR 2026 2:55PM by PIB Delhi
بھارتی انتخابی کمیشن (ای سی آئی) نے آج پانچ انتخابات والے ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں اور ان کی 12سرحدی ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریز، چیف الیکشن آفیسرز، ڈی جی پیز اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ ساتھ نفاذکی ایجنسیوں کے سربراہان کی موجودگی میں جائزہ اجلاس منعقد کیا تاکہ انتخابات کی تیاری کا جائزہ لیا جا سکے، ہم آہنگی کو بڑھایا جا سکے اور تمام متعلقہ حکام کو ہدایت دی گئی کہ وہ پرتشدد، دھمکی آمیز اور ترغیب پر مبنی انتخابات سے پاک ماحول کو یقینی بنائیں۔
چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے الیکشن کمشنرز ڈاکٹر ایس۔ ایس۔ سندھو اور ڈاکٹر وِویک جوشی کے ہمراہ اسمبلی انتخابات کے لیے آسام، کیرالہ، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں انتخاب کی تیاری، قانون و نظم و نسق کی صورتحال، غیر قانونی نقدی، شراب، منشیات، اسلحہ کی ضبطی، بین ریاستی چیک پوسٹوں اور حساس حلقوں میں اخراجات کےامور کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ چھ ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے لیے بھی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔
انتخابی ریاستوں نے کمیشن کو اپنی مجموعی تیاری، قانون و نظم کے امور، اخراجات کے نفاذ اور مرکزی ایجنسیوں یا ہمسایہ ریاستوں کے ساتھ کسی بھی زیر التواء مسئلے یا خدشات کے بارے میں آگاہ کیا۔ خاص توجہ سرحدی اضلاع اور سرحدوں کی سیلنگ پر دی گئی تاکہ انتخاب ہونے والی ریاستوں/مرکزی علاقوں میں امن و امان قائم رہ سکے۔
ہمسایہ سرحدی ریاستوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام ممکنہ اقدامات کریں تاکہ انتخاب والی ریاستوں/مرکزکے زیرانتظام علاقوں میں لالچ اور پرتشدد سے پاک انتخابات یقینی بنائے جا سکیں۔
ایجنسیوں کے سربراہان جیسے کہ سی بی ڈی ٹی ، سی بی آئی سی ، ای ڈی ، ڈی آر آئی ، سی ای آئی بی ، ایف آئی یو-آئی این ڈی ، آر بی آئی ، آئی بی اے ، این سی بی ، آئی سی جی ، بی سی اے ایس ، اے اے آئی ، پوسٹل سروس، سی آر پی ایف ، سی آئی ایس ایف ، بی ایس ایف ، ایس ایس بی ، آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی ، انڈین کوسٹ گارڈ اور آسام رائفلز کو ہدایت دی گئی کہ انتخابات والی ریاستوں اور ان کے سرحدی علاقوں میں نگرانی بڑھائیں اور بین ریاستی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ کریں۔
مرکزی ایجنسیوں نرکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ، سینٹرل گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (سی جی ایس ٹی) اور ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کو انتخابات کے مقام پر پہنچتے ہی اپنی کوششیں تیز کرنے اور غیر قانونی نقدی، شراب، منشیات، اسلحہ وغیرہ کی ضبطی کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ہدایت دی گئی اور قابل عمل معلومات پر فوری کارروائی پر زور دیا گیا۔
********
ش ح۔ ع ح۔ش ہ ب
U. No.4779
(ریلیز آئی ڈی: 2244432)
وزیٹر کاؤنٹر : 16