امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے شری گرو ہرگوبند صاحب جی کو ان کے جیوتی-جیوت دیوس کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا
’سنت-سپاہی‘ کی روایت کو قائم کرتے ہوئے، شری گرو ہرگوبند صاحب جی نے سکھ مت کو انسانیت کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور وسیلہ میں تبدیل کر دیا
انہوں نے اکال تخت کے قیام کے ذریعے سکھ عقیدے کو مضبوط کیا اور ہندو-سکھ اتحاد کا ایک گہرا پیغام دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 11:57AM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے شری گرو ہرجوبند صاحب جی کو ان کے جیوتی-جیوت دیوس کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔
ایکس پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں جناب امت شاہ نے کہا کہ سکھ دھرم کے چھٹے گرو، شری گرو ہرگوبند صاحب جی نے ’سنت-سپاہی‘ کی روایت قائم کی، جس کے ذریعے سکھ مت کو انسانیت کے تحفظ کے لیے ایک طاقتور ذریعہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شری گرو ہرگوبند صاحب جی نے اکال تخت کے قیام کے ذریعے سکھ عقیدے کو مضبوط کیا اور مغلوں کی قید سے ہندوؤں کی رہائی کے ذریعے ہندو-سکھ اتحاد کا ایک گہرا پیغام دیا۔
******
ش ح۔م م ۔ ع ر
U-N- 4657
(ریلیز آئی ڈی: 2243808)
وزیٹر کاؤنٹر : 8