وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا ، جس میں دیوی اسکندماتا کےفضل و کرم کو اجاگر کیا گیا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 MAR 2026 8:27AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ایک سنسکرت سبھاشتم شیئر کیا جس میں دیوی سکندماتا کے فضل و کرم کو اجاگر کیا گیا ہے اور سب کی بھلائی کے لیے ان کے آشیرواد کی خواہش کی گئی ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’دیوی اسکند ماتا کے حضور ہاتھ جوڑ کر پرارتھنا ہے! میری تمنا ہے کہ وہ اپنی مامتا بھری شفقت اور آشیرواد سے سب کی زندگیوں کو روشن منور کر دیں۔‘‘
सिंहासनगता नित्यं पद्माश्रितकरद्वया।
शुभदाऽस्तु सदा देवी स्कन्दमाता यशस्विनी॥"
دیوی اسکند ماتا، جو ہمیشہ شیر پر سوار رہتی ہیں اور اپنے دونوں ہاتھوں میں کمل کے پھول تھامے ہوئے ہیں، ہمیں ہمیشہ اچھے نتائج سے نوازیں۔
****
ش ح۔ ک ح ۔ش ا
U NO: 4642
(ریلیز آئی ڈی: 2243682)
وزیٹر کاؤنٹر : 9