بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

عام انتخابات اور ضمنی انتخابات 2026: تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کم سے کم سہولیات اور ووٹر کی مدد کی یقین دہانی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 MAR 2026 11:54AM by PIB Delhi

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 15 مارچ 2026 کو آسام، کیرالا، پڈوچیری، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کی قانون ساز اسمبلیوں کے عام انتخابات اور 6 ریاستوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسرز (سی ای اوز) کو ہدایت دی ہے کہ تمام 2,18,807 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کے دن لازمی بنیادی سہولیات . اور ووٹروں کے لیے مدد فراہم کی جائے۔

ان سہولیات میں صاف پینے کا پانی، سایہ دار انتظار گاہ، پانی کے ساتھ بیت الخلا، مناسب روشنی، معذور افراد  کے لیے مناسب ڈھلوان والا ریمپ، معیاری ووٹنگ کمپارٹمنٹ اور واضح سائن بورڈ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہدایت دی گئی ہے کہ قطار میں کھڑے ووٹروں کے لیے وقفے وقفے سے بینچ بھی رکھے جائیں تاکہ وہ اپنی باری کا انتظار آرام سے کر سکیں۔

ووٹروں میں بیداری بڑھانے کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر چار یکساں اور معیاری ووٹر فسیلیٹیشن پوسٹرز  نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں گے، جن میں پولنگ اسٹیشن کی تفصیلات، امیدواروں کی فہرست، ضروری ہدایات (کیا کریں اور کیا نہ کریں)، منظور شدہ شناختی دستاویزات کی فہرست اور ووٹنگ کے طریقۂ کار کی معلومات شامل ہوں گی

الیکشن کمیشن آف انڈیا  نے ہدایت دی ہے کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر ووٹروں کی رہنمائی کے لیے ووٹر اسسٹنس بوتھ  قائم کیے جائیں گے۔ ان بوتھز پر بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) یا دیگر اہلکار موجود ہوں گے، جو ووٹروں کو ان کے پولنگ بوتھ نمبر اور انتخابی فہرست میں سیریل نمبر تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔ یہ بوتھ نمایاں سائن بورڈز کے ساتھ اس طرح قائم کیے جائیں گے کہ ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوتے وقت آسانی سے نظر آئیں۔

ووٹروں کی سہولت کے لیے کمیشن کی ایک اور اہم پہل کے تحت پولنگ اسٹیشن کے داخلی دروازے کے باہر موبائل فون جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ ووٹرز اپنا موبائل فون (بند حالت میں) ایک مقررہ رضاکار کے پاس جمع کرا سکیں گے اور ووٹ ڈالنے کے بعد واپس حاصل کر لیں گے۔

کمیشن نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ لازمی بنیادی سہولیات  اور رسائی سے متعلق دیگر انتظامات ہر حال میں فراہم کرنا ضروری ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کی نگرانی کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ ووٹنگ کی تاریخ سے پہلے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی جائیں تاکہ ہر ووٹر کے لیے ووٹنگ کا عمل آسان، منظم اور خوشگوار ہو سکے۔

 

ش ح، ش ت۔ ج

uno-4629


(ریلیز آئی ڈی: 2243562) وزیٹر کاؤنٹر : 10