وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے بہار دیوس کے موقع پر مبارکباد پیش کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
22 MAR 2026 9:09AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار دیوس کے موقع پر بہار کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
وزیرِ اعظم نے ریاست کے لوگوں کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہار طویل عرصے سے ہندوستانی ورثے کو شان و شوکت اور روحانیت عطا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ریاست آج مسلسل ترقی کے نئی تاریخ رقم کرنے میں مصروف ہے۔ جناب مودی نے مزید یقین ظاہر کیا کہ بہار کے محنتی اور پُرجوش عوام کی لگن اور صلاحیت ’’ترقی یافتہ بہار‘‘ کے ساتھ ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کے عزم کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:
’’بہار دیوس کے موقع پر ریاست کے اپنے تمام اہلِ خانہ کو ڈھیروں مبارکباد۔ ہمارا یہ خطہ، جو ہندوستانی ورثے کو عظمت اور روحانیت عطا کرتا رہا ہے، آج ترقی کے نئے نئے ابواب رقم کرنے میں مصروف ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ترقی یافتہ بہار کے ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے عزم کو پورا کرنے میں یہاں کے محنتی اور پُرجوش لوگوں کی لگن اور صلاحیت بہت کام آئے گی۔‘‘
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4622
(ریلیز آئی ڈی: 2243532)
وزیٹر کاؤنٹر : 11