وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی کے پالم میں آتشزدگی کے واقعے میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


وزیر اعظم کا پی ایم این آر ایف سے معاوضے  کا اعلان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 MAR 2026 2:45PM by PIB Delhi

وزیر اعظم نے پالم میں آتشزدگی کے المناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی کے پالم میں آتشزدگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ان لوگوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے ۔ جناب مودی نے مزید اعلان کیا کہ پی ایم این آر ایف سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے  گا، جبکہ زخمیوں کو 50000  روپے دیے جائیں گے ۔

وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا ؛

’’دہلی کے پالم میں آتشزدگی کا واقعہ افسوس ناک ہے ۔ میں ان لوگوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے ۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔

پی ایم این آر ایف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے کا معاوضہ  دیا جائے گا اور  زخمیوں کو 50000روپے دیے جائیں گے : وزیر اعظم۔‘‘

**********

) ش ح –   ا ک      -  ش ہ ب )

U.No. 4328


(ریلیز آئی ڈی: 2241759) وزیٹر کاؤنٹر : 11