ریلوے کی وزارت
ہندوستانی ریلوے نے اسمارٹ نگرانی کو اپناتے ہوئے حفاظت اور اس کی آپریشنل کارکردگی کو بڑھانے کے لیے جدید مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ڈیوائسز کے استعمال شروع کیے
دھند اور خراب موسمی حالات کے دوران بہتر بینائی کے ساتھ لوکو پائلٹوں کی مدد کے لیے آر ڈی ایس او کے ذریعے ٹی آر آئی-نیتر سسٹم تیار کیا جا رہا ہے
پہیوں اور بیئرنگ کی حالت کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے 24 وہیل امپیکٹ لوڈ ڈیٹیکٹر(ڈبلیو آئی ایل ڈی) سسٹم اور 25 آن لائن مانیٹرنگ آف رولنگ اسٹاک(او ایم آر ایس) سسٹم نصب کیے گئے
مشین وژن انسپکشن سسٹم( ایم وی آئی ایس) کو پائلٹ بنیاد پر تعینات کیا گیا ہے؛ شمال مشرقی سرحدی ریلوے میں 3 سسٹم، ڈی ایف سی سی آئی ایل(ڈی ایف سی سی آئی ایل) میں 2 اور جنوب مشرقی وسطی ریلوے میں 1 سسٹم لگایا گیا ہے
پٹری کے اجزاء کے اے آئی پر مبنی معائنہ اور نگرانی کے لیے 3 انٹیگریٹڈ ٹریک مانیٹرنگ سسٹم( آئی ٹی ایم ایس) نصب کیے گئے ہیں
رائے پور ڈویژن میں اوورہیڈ آلات کی ڈرون کے ذریعے تھرمل نگرانی کا پائلٹ تجربہ کیا گیا ہے؛ آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے اے آئی سے لیس فضائی معائنہ نظام تیار کیا جا رہا ہے
اے آئی سے چلنے والی، قابل توسیع اختراعات کو فروغ دینے کے لیے ریل ٹیکنالوجی پالیسی اور پورٹل بھی تیار کیے جا رہے ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 MAR 2026 12:39PM by PIB Delhi
ہندوستانی ریلوے (آئی آر) میں تکنیکی بہتری ایک مسلسل عمل ہے ۔ آئی آر پر نصب/شروع کی گئی کچھ بڑی ٹیکنالوجیز مندرجہ ذیل ہیں:
مشین وژن انسپکشن سسٹم (ایم وی آئی ایس):ایم وی آئی ایس ایک مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور مشین لرننگ( ایم ایل) پر مبنی نظام ہے جو چلتی ہوئی ٹرینوں میں کسی بھی لٹکے ہوئے، ڈھیلے یا غائب پرزے کی نشاندہی ہونے پر فوراً الرٹ جاری کرتا ہے۔ شمال مشرقی سرحدی ریلوے میں تین (03) ایم وی آئی ایس، ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ( ٹی ایف سی سی آئی ایل) میں دو (02) اور جنوب مشرقی وسطی ریلوے میں مال گاڑیوں کے لیے تجرباتی بنیاد پر ایک (01) ایم وی آئی ایس نصب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مال گاڑیوں کے لیے سرحدی ریلوے نیٹ ورک میں مزید چار (04) ایم وی آئی ایس شامل کرنے کے لیے سرحدی ریلوے اور ڈی ایف سی سی آئی ایل کے درمیان مفاہمتی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن(آر ڈی ایس او) نے صنعت کے تعاون سے اظہار دلچسپی(ای او آئی) کے ذریعے رولنگ اسٹاک کے لیے ایم وی آئی ایس کی تیاری کا عمل شروع کیا ہے۔
وہیل امپیکٹ لوڈ ڈیٹیکٹر (ڈبلیو آئی ایل ڈی):ڈبلیو آئی ایل ڈی ایک وی سائیڈ معائنہ نظام ہے ،جو پٹری پر پہیے کے اثر کو ناپ کر رولنگ اسٹاک میں خراب پہیے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ہندوستانی ریلوے میں اس طرح کے 24 نظام نصب کیے جا چکے ہیں۔
رولنگ اسٹاک کی آن لائن نگرانی)(او ایم آر ایس):او ایم آر ایس روٹ کے کنارے نصف کیے جانے والا نگرانی کا نظام ہے، جو رولنگ اسٹاک کے بیئرنگ اور پہیوں کی حالت کی مسلسل نگرانی کرتا ہے۔ ریلوے میں ایسے 25 نظام نصب ہیں، جن میں سے ایک (01) جنوبی وسطی ریلوے کے سرپور کاغذ نگر / سکندرآباد ڈویژن میں نصب ہے۔
انٹیگریٹڈ ٹریک مانیٹرنگ سسٹم ( آئی ٹی ایم ایس):آئی ٹی ایم ایس ریلوے ٹریک کے جامع معائنے اور نگرانی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ نظام مشین لرننگ اور امیج پروسیسنگ کے ذریعے ریل، سلیپر اور فاسٹننگز جیسے ٹریک کے اجزاء میں خرابیوں کی نشاندہی اور نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ ٹریک کی فوری اور منصوبہ بند دیکھ بھال کے لیے کیا جاتا ہے۔فی الحال ریلوے ٹریک کی ریکارڈنگ اور نگرانی کے لیے تین (03) آئی ٹی ایم ایس نصب ہیں، جو بہتر ٹریک مینٹیننس منصوبہ بندی، زیادہ حفاظت، ٹریک اثاثوں کی بہتر قابلِ اعتماد کارکردگی اور آپریشنل کارکردگی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
ڈرون پر مبنی اوورہیڈ آلات کی نگرانی:رائے پور ڈویژن میں تجرباتی بنیاد پر اوورہیڈ آلات(او ایچ ای) کی تھرمل امیجنگ کے ساتھ ڈرون کے ذریعے نگرانی شروع کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ریلوے نے آئی آئی ٹی مدراس کے تعاون سے اوورہیڈ آلات کے ڈرون پر مبنی فضائی معائنے کا نظام تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے، جو اے آئی اور ایم ایل کی مدد سے حاصل شدہ ڈیٹا کا تجزیہ بھی کرے گا۔
ٹی آر آئی- نیتر( ٹی آر آئی-نیتر): آر ڈی ایس او نے کوہرے، بارش اور خراب موسم کے دوران لوکو پائلٹس کی مدد کے لیے ٹی آر آئی نیتر نظام تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ یہ نظام آپٹیکل کیمروں، انفراریڈ کیمروں اور رینجنگ آلات (جیسے ریڈار یا لائیڈار) کے ساتھ اے آئی کو یکجا کر کے لوکو پائلٹس کوحقیقی وقت میں بہتر بصری رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ریل ٹیکنالوجی پالیسی:لاگت سے مؤثر، قابلِ عمل اور قابلِ توسیع حلوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے—جن میں اے آئی اور ڈیٹا پر مبنی ٹیکنالوجیوں پر مبنی حل بھی شامل ہیں، ہندوستانی ریلوے نے 26 فروری 2026 کو ریل ٹیکنالوجی پالیسی کے نام سے ایک نئی پالیسی اختیار کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کی شمولیت کو آسان بنانے کے لیے ریل ٹیکنالوجی پورٹل (railtech.indianrailways.gov.in) بھی شروع کیا گیا ہے۔
مجوزہ ریل ٹیکنالوجی پالیسی کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:
- اختراع کاروں کی جانب سے تجاویز کی ایک ہی مرحلے میں تفصیلی پیشکش۔
- ریل ٹیکنالوجی پورٹل پر اختراع کاروں کی جانب سے خود شروع کردہ چیلنجز کے لیے تجاویز جمع کرانے کی سہولت۔
- ہندوستانی ریلوے اور اختراع کاروں کے درمیان 50:50 لاگت کی شراکت کی بنیاد پر مالی معاونت، جس کے تحت پروٹو ٹائپ کی تیاری اورٹرائلس کے لیے زیادہ سے زیادہ گرانٹ فراہم کی جائے گی۔
- وسیع پیمانے پر ٹرائلس یا توسیع کے لیے اضافی گرانٹس کی پیشکش۔
یہ مجوزہ پالیسی ہندوستانی ریلوے میں نئی ٹیکنالوجیوں کو تیزی سے اپنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
یہ معلومات ریلویز، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیرجناب اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں سوالات کے جواب میں فراہم کیں۔
***
ش ح ۔ م ع ن۔
U. No.3869
(ریلیز آئی ڈی: 2238871)
وزیٹر کاؤنٹر : 10