وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت، نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کے ذریعے نافذ کردہ ڈی سی ڈی ایف سی اسکیم کے تحت سنیما اور تخلیقی ٹیلنٹ کے فروغ کو وسعت دے رہا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 2:42PM by PIB Delhi
وزارتِ اطلاعات و نشریات نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کوڈی سی ڈی ایف سی (فلمی مواد کی ترقی، ترسیل اور تشہیر) اسکیم کے تحت فنڈز مختص کرتی ہے۔
اس اسکیم کا مقصد فلمی مواد کی تخلیق، اختراع اور تشہیر کو فروغ دینا ہے۔ اس میں قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر بھارتی فلموں کی تشہیر کے لیے فلم فیسٹیولز کا انعقاد اور ان میں شرکت شامل ہے، جبکہ بھارتی سنیما کی نمائش اور عالمی رسائی کو بڑھانے کے لیے فلم سازوں اور فلم سے متعلقہ اداروں کو مالی امداد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ یہ بھارت کے فلمی ورثے کے تحفظ، بحالی، ڈیجیٹلائزیشن اور آرکائیونگ (محفوظ کرنے) میں بھی مدد فراہم کرتی ہے، اور آڈیو ویژول مشترکہ پروڈکشن اور بھارت میں بین الاقوامی فلموں کی شوٹنگ کے لیے مراعات فراہم کرتی ہے۔
وزارت ڈی سی ڈی ایف سی اسکیم کے ذریعے فلم سازوں اور دیگر تخلیقی پیشہ ور افراد کی مدد کے لیے مختلف فلم فیسٹیولز، ورکشاپس، اسکریننگز، ماسٹر کلاسز اور تشہیری سرگرمیوں کا انعقاد اور تعاون کرتی ہے جو فلمی شعبے کی ترقی کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور فلم سازوں، فنکاروں، تکنیکی ماہرین اور صنعت کے دیگر پیشہ ور افراد کے درمیان باہمی تعامل (انٹرایکشن) کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں تفصیلات https://www.nfdcindia.com اور https://mib.gov.in/en/offerings/schemes-monitoring پر دستیاب ہیں۔
ڈی سی ڈی ایف سی اسکیم کے فنڈز کے استعمال کی تفصیلات نیچے دی گئی ہیں:
|
نمبر شمار
|
مالی سال
|
این ایف ڈی سی کو مختص اور تقسیم کیے گئے فنڈز (کروڑ روپے میں)
|
این ایف ڈی سی کے ذریعہ استعمال شدہ فنڈز(کروڑ روپے میں)
|
|
1
|
22-2021
|
84.50
|
77.69
|
|
2
|
2022-23
|
127.00
|
122.78
|
|
3
|
2023-24
|
348.12
|
339.89
|
|
4
|
2024-25
|
340.68
|
324.21
|
|
5
|
2025-26*
|
232.46
|
156.86
|
*26.02.2026 تک
وزارت، این ایف ڈی سی کے ذریعے ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت داری کرتی ہے تاکہ سنیما اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے، جیسے کہ ہر سال گوا میں’انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا‘ (اِفّی) کا انعقاد۔
اس کے علاوہ سال 2025 میں ممبئی میں ’ویوز‘- ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ، کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹر فلم سٹی میں ’مہاراشٹر فلم اسٹیج اینڈ کلچرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ‘ ( ایم ایف ایس سی ڈی سی ایل) کے تعاون سے ’ریذیڈنشیل رائٹرز لیب‘کا انعقاد بھی کیا گیا۔ بڑے ایونٹس کی سال بہ سال تفصیلات، اسکریننگز/شوز کی تعداد اور مندوبین/شرکاء کی تخمینی تعداد نیچے دی گئی ہے:
|
سال
|
تقریب
|
اسکریننگ /شوز کی تعداد
|
مندوبین/شرکاء کی تخمینی تعداد
|
|
2025
|
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی)
|
380
|
17,999
|
|
2025
|
ورلڈ آڈیو ویژول اینڈ انٹرٹینمنٹ سمٹ (وِیوز)
|
-
|
1,00,000+
|
|
2024
|
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی)
|
435
|
15,384
|
|
2024
|
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف)
|
314
|
12,027
|
|
2023
|
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی)
|
318
|
13,902
|
|
2022
|
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا(اِفّی)
|
293
|
12,431
|
|
2022
|
ممبئی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (ایم آئی ایف ایف)
|
119
|
8,898
|
|
2021
|
انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (اِفّی)
|
236
|
8,888
|
ان تقریبات میں مختلف ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مندوبین کی شرکت بھی شامل ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں جناب جی کمار نائک کو ایک تحریری جواب میں اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے پیش کیں ۔
********
ش ح۔م م۔ص ج
U. No. 3768
(ریلیز آئی ڈی: 2238291)
وزیٹر کاؤنٹر : 6