امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امِت شاہ نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 MAR 2026 12:24PM by PIB Delhi

چھترپتی سمبھاجی مہاراج نے اپنی پوری زندگی، چھترپتی شیواجی مہاراج سے ورثے میں ملنے والی سوراج ، سو دھرم اور سو بھاشا کی روایت کو محفوظ رکھنے کے لیے وقف کر دی

 

شدید تکالیف اور مصائب کے باوجود بھی چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی اور انہوں نے ملک کے تحفظ کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مغل حملہ آوروں کے دلوں میں خوف پیدا کیا

 

داخلہ اورامداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امِت شاہ نے چھترپتی سمبھاجی مہاراج کے یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج جی سے ملی سوراج، سو دھرم اور سو بھاشا کی وراثت کو محفوظ رکھنے کے لیے چھترپتی سمبھاجی مہاراج جی پوری زندگی پُرعزم رہے۔ مغل حملہ آوروں کو خوف زدہ کر دینے والے چھترپتی سمبھاجی مہاراج جی کے وطن کے دفاع کے عزم کو شدید اذیتیں اور سخت تکالیف بھی متزلزل نہ کر سکیں۔

 

 

********

 

 

ش ح۔ع  ح ۔ رض

U-3746

 


(ریلیز آئی ڈی: 2238074) وزیٹر کاؤنٹر : 11