ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مدھیہ پردیش  ایس ٹی ایس ایف اور ڈبلیو سی سی بی نے مشترکہ کارروائی میں کانپور  میں رینگنے والے جانوروں کی اسمگلنگ کے ایک بڑے گینگ کے سرغنہ کو گرفتارکیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 MAR 2026 11:08AM by PIB Delhi

مدھیہ پردیش اسٹیٹ ٹائیگر اسٹرائیک فورس(ایم پی ایس ٹی ایس ایف) نے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو (ڈبلیو سی سی بی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اتر پردیش کے ضلع کانپور سے رینگنے والے جانوروں کی اسمگلنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کے سرغنہ تارک ناتھ گھوش کو گرفتار کیاہے۔

ملزم مدھیہ پردیش میں کچھوؤں اور مگر مچھوں کی سرحد پار غیر قانونی تجارت کے تین مقدمات میں مطلوب تھا اور گزشتہ آٹھ برسوں سے مفرور تھا۔ اس کے خلاف تین مختلف عدالتوں کی جانب سے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے تھے۔

اس کا اسمگلنگ نیٹ ورک کئی ریاستوں تک پھیلا ہوا بتایا جاتا ہے، جن میں اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، بہار، اڈیشہ، تمل ناڈو، کرناٹک اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ حکام کے مطابق اس کے بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، میانمار اور سنگاپور میں بھی اس کے روابط ہونے کا شبہ ہے۔

گھوش کی گرفتاری کو منظم غیر قانونی جنگلی حیات اسمگلنگ نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ اسے 9 مارچ (پیر) کو شیوپوری (مدھیہ پردیش) میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور اس کے مبینہ نیٹ ورک کے بارے میں انٹیلی جنس حاصل کرنے کے لیے پولیس یا جنگلاتی تحویل میں ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

            ***

ش ح۔ ع و۔ش ب ن

U-3539


(ریلیز آئی ڈی: 2236813) وزیٹر کاؤنٹر : 12