وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مردوں کے  آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 MAR 2026 10:54PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی غیر معمولی مہارت، پختہ عزم اور بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ  بھی  کہا کہ پوری ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم نے بہترین ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  بھارتی ٹیم کی اس فتح نے ہر بھارتی کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور ملک کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:

"چیمپئنز!

مردوں کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو! یہ غیر معمولی کامیابی آپ کی بہترین مہارت، پختہ ارادے اور مثالی ٹیم ورک کی عکاس ہے۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار ہمت دکھائی ہے۔ اس جیت نے ہر ہندوستانی کے دل کو فخر اور خوشی سے بھر دیا ہے۔ شاباش، ٹیم انڈیا!"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م م ع ۔ ن م۔

U-3537


(ریلیز آئی ڈی: 2236772) وزیٹر کاؤنٹر : 8