وزارتِ تعلیم
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ کو “سب کا ساتھ سب کا وکاس — عوام کی امنگوں کی تکمیل” کے موضوع پر بعد از بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے
تعلیم سے روزگار تک کے راستوں، اے وی جی سی کنٹینٹ کریئیٹر لیبز، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طالبات کے لیے ہاسٹل اور نیشنل ٹیلی اسکوپ اسکیم پر خصوصی سیشنز میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 MAR 2026 7:41PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی 9 مارچ 2026 کو صبح 10:15 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے “سب کا ساتھ، سب کا وکاس — عوام کی امنگوں کی تکمیل” کے موضوع پر بعد از بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔

تبادلہء خیلات کت دوران اس بات پر توجہ مرکوز کی جائے گی کہ مرکزی بجٹ میں شامل حکمت عملی پر مبنی اصلاحات کو وزارتوں، تعلیمی اداروں، صنعت، سول سوسائٹی اور نفاذی شراکت داروں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل اور نتائج پر مبنی فریم ورک میں کیسے تبدیل کیا جائے۔ ان مباحثوں میں مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب، مہارت کی ترقی کے راستوں اور اختراعی نظام کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا، جبکہ تعلیم سے روزگار تک روابط کو مضبوط بنانے اور افرادی قوت کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی، جو ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن سے ہم آہنگ ہے۔
چوتھا بریک آؤٹ سیشن، جس کی قیادت وزارت تعلیم کرے گی، اہم اصلاحات پر توجہ مرکوز کرے گا جن میں روزگار کیلیے تعلیم اور انٹرپرائز اسٹینڈنگ کمیٹی، اے وی جی سی کنٹینٹ کریئیٹر لیبز، یونیورسٹی ٹاؤن شپ کا قیام، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے شعبوں میں طالبات کے لیے ہاسٹل، نیشنل ٹیلی اسکوپ اسکیم اور دیویانگ کوشل یوجنا شامل ہیں۔ یہ اقدامات انسانی وسائل کی ترقی، ڈیجیٹل تخلیقی صلاحیت، صنفی شمولیت، جدید سائنسی تحقیق اور معذور افراد کی شمولیت پر مبنی ترقی کو فروغ دینے میں مددگار ہوں گے۔
وزارت تعلیم کے محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے سکریٹری ڈاکٹر وینیت جوشی چوتھے بریک آؤٹ سیشن کے نتائج کا خلاصہ پیش کریں گے۔
اس کے بعد مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اختتامی کلمات پیش کریں گے۔
ویبینار کو درج ذیل لنک پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔
https://www.youtube.com/watch?v=oWGIhy24Eos
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 3527 )
(ریلیز آئی ڈی: 2236715)
وزیٹر کاؤنٹر : 10