امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امِت شاہ نے جن اوشدھی دیوس 2026 کے موقع پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تمام مستفیدین کو دلی مبارکباد پیش کی


مودی حکومت کی اس پہل نے ایک تاریخی قدم کے طور پر ملک کے غریبوں کو ادویات کے مالی بوجھ سے نجات دلائی ہے اور جنیرک ادویات کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے

آج ملک بھر میں تقریبا 18,000 جن اوشدھی کیندر غریبوں اور ضرورت مندوں کو سستی اور قابل رسائی دوائیں فراہم کر رہے ہیں

اس اسکیم نے ملک کے لوگوں کی 40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAR 2026 1:07PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے جن اوشدھی دیوس 2026 کے موقع پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی یوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تمام مستفیدین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کی اس پہل نے ایک تاریخی قدم کے طور پر ملک کے غریبوں کو ادویات کے مالی بوجھ سے نجات دلائی ہے اور جنیرک ادویات کے بارے میں بیداری پیداکی  ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر میں تقریبا 18,000 جن اوشدھی کیندر غریبوں اور ضرورت مندوں کو سستی اور قابل رسائی دوائیں فراہم کر رہے ہیں ۔  جناب شاہ نے کہا کہ اس اسکیم نے ملک کے لوگوں کی  40,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی بچت کی ہے ۔

******

ش ح۔ ف ا۔ م ر

U-NO. 3487


(ریلیز آئی ڈی: 2236371) وزیٹر کاؤنٹر : 13