صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

پریس اعلامیہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAR 2026 11:36PM by PIB Delhi

ہندوستان کی  صدر  جموریہ نےمغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔

ہندوستان کے صدر جمہوریہ  نے مسرت کااظہار کرتے ہوئے  درج ذیل گورنر/لیفٹیننٹ گورنر کی تقرریوں کااعلان کیا:-

(i) ہماچل پردیش کے گورنر جناب  شیو پرتاپ شکلا کو تلنگانہ کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(ii)  جناب  جشنو دیو ورما، گورنر تلنگانہ کو مہاراشٹر کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(iii)  جناب  نند کشور یادو کو ناگالینڈ کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(iv) لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عطا حسنین کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(v)  تمل ناڈو کے گورنر جناب  آر این روی کو مغربی بنگال کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

(vi) کیرالہ کے گورنر جناب راجندر وشواناتھ آرلیکر تامل ناڈو کے گورنر کے فرائض انجام دیں گے۔

(vii) لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب  کویندر گپتا کو ہماچل پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا۔

(viii) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر  جناب  ونے کمار سکسینہ کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا۔

(ix)  جناب ترنجیت سنگھ سندھو کو دہلی کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا۔

مذکورہ بالا تقرریاں ان تاریخوں سے لاگو ہوں گی جب وہ اپنے متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالیں گے۔

********

ش ح۔م ح ۔ رض

U-3429

 


(ریلیز آئی ڈی: 2235822) وزیٹر کاؤنٹر : 57