نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے بیلگاوی کے یدور میں سری ویربھادریشور مندرمیں راجگوپورم،کلاسروہن اور مہاکمبھ بھیشکم تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی
نائب صدر جموریہ نے کہا کہ ہندو شعور رسومات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرز زندگی ہے
نائب صدر جمہوریہ نے روحانی،تعلیمی،ثقافتی اور سماجی ترقی میں ویر شیولنگآیت روایت کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا
نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت کا روحانی نظریہ فطرت اور ہر انسان میں خدائی احساس کو محسوس کرتا ہے
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سناتن دھرم وقت کی آزمائش سے گزر سکتا ہے، مگر اسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا
نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا وژن "وکاس بھی،وراثت بھی"محض ایک نعرہ نہیں بلکہ اس بات کی توثیق ہے کہ بھارت کی ترقی اور اس کی وراثت ساتھ ساتھ چلنی چاہیے
مقدس مقامات کا احیاء محض تعمیرات تک محدود نہیں بلکہ یہ ثقافتی خوداعتمادی اور روحانی شعور کی بحالی کا عمل ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 MAR 2026 12:45PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے یدور میں واقع سری ویربھادریشور مندر میں راجگوپورم،کالاسروہن اور مہاکمبھ بھشکم تقریب کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
شری شیتر یدورو میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس موقع کو روحانی بحالی اور تہذیب کی توثیق کا ایک لمحہ قرار دیا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت محض ایک قوم نہیں ہے بلکہ ایک زندہ تہذیب ہے،جو وادی سندھ سے کنیا کماری تک شعور کا ایک سلسلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ مقدس سرزمین ہے جہاں ویدوں کی دائمی حکمت پہلی بار سنی گئی اور جہاں بھگود گیتا کا گہرا پیغام آج بھی انسانیت کو رہنمائی فراہم کرتا ہے کہ وہ ہمت کے ساتھ عمل کرے، راستبازی کے ساتھ زندگی گزارے اور ایمان کے ساتھ خود کو خدا کے آگے جھکا دے ۔
اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ ہندو شعور رسومات تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ ایک طرز زندگی ہے،انہوں نے "واسودھیو کٹمبھ کم" کے اس لازوال فلسفے کو بھی اجاگر کیا کہ دنیا ایک کنبہ ہے اور ہندوستان کا روحانی نظریہ جو فطرت اور ہر انسان میں خدائی احساس کو دیکھتا ہے۔
ویر-شیو لنگایت روایت کا حوالہ دیتے ہوئے،نائب صدر جمہوریہ نے کرناٹک اور پڑوسی ریاست مہاراشٹر میں روحانی،تعلیمی،ثقافتی اور سماجی ترقی میں اس کے اہم تعاون کو بھی اجاگر کیا۔ نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے کہا کہ ویر شیو مٹوں اور مندروں نے عقیدے،خدمت اور سماجی ہم آہنگی کی اقدار کو پروان چڑھانے میں تبدیلی لانے والا کردار ادا کیا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے شیو یوگی شری کداسدھیشور سوامی جی کے روحانی وژن کو خراج عقیدت پیش کیا،جنہوں نے وقت کے ساتھ روپوش مقدس مقام کو دوبارہ دریافت کرکے اس کا احیاء کیا نیز اور سناتن دھرم کے دائمی چنگاری کو پھر سے روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم کی آزمائش وقت کے ساتھ ہو سکتی ہے،لیکن اسے کبھی مٹایا نہیں جا سکتا۔
نائب صدر جمہوریہ نے روزانہ کی عبادت،رسومات،تزئین و آرائش کے کاموں اور روحانی خدمت کے تحفظ میں ان کی انتھک کوششوں کے لیے شری کداسدھیشور مٹھ کےیکے بعد دیگرے آنے والے پادریوں کی بھی ستائش کی۔
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے بیان کردہ "وکاس بھی،وراثت بھی" کے وژن کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی ترقی اور ورثے کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج ایک تکنیکی طور پر ترقی یافتہ،اقتصادی طور پر مضبوط اور عالمی سطح پر بااثر ملک کے طور پر ترقی کر رہا ہے اور ساتھ ہی اپنی تہذیب کی اخلاقیات میں مضبوطی سے جڑا ہوا ہے۔
راجگوپورم کے افتتاح کو عقیدے اور روایت کے تسلسل کی توثیق قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مقدس مقامات کا احیاء محض فن تعمیر کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ثقافتی خود اعتمادی اور روحانی بیداری کو بحال کرنے کے بارے میں ہے۔
اس موقع پر کرناٹک کے گورنر جناب تھاور چند گہلوت، کرناٹک حکومت کے بڑے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے وزیر جناب ایم بی پاٹل،سری شیلا جگد گرو ڈاکٹر چنا سدارم پنڈترادھیا شیواچاریہ سوامی جی،رکن پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) جناب ارنا کداڈی،مذہبی رہنما اور دیگر معززشخصیات موجود تھیں ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں عقیدت مندوں نے بھی شرکت کی۔
********
ش ح۔ ش م۔ت ا
U-NO-3382
(ریلیز آئی ڈی: 2235520)
وزیٹر کاؤنٹر : 42