وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

اسرائیل کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس بیان کے دوران وزیر اعظم کا بیان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 26 FEB 2026 5:28PM by PIB Delhi

جناب وزیر اعظم اور میرے دوست نیتن یاہو،

محترمہ نیتن یاہو،

دونوں ممالک کے مندوبین

میڈیا کے دوستوں،

نمسکار!

شلوم!

میں ایک بار پھر وزیر اعظم نیتن یاہو کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے اوربھارتیہ وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

نو سال پہلے، مجھے اسرائیل کا دورہ کرنے والا پہلا بھارتیہ وزیر اعظم بننے کا شرف حاصل ہوا۔ اسرائیل کی تاریخی سرزمین پر ایک بار پھر قدم رکھنا میرے لیے فخر اور جذباتی لمحہ ہے۔

گزشتہ روز مجھے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کا موقع بھی ملا۔ وہاں مجھے اسپیکر آف دی کنیسٹ میڈل سے نوازا گیا۔ میں اس اعزاز کے لیے کنیسیٹ، اسپیکر، میرے دوست وزیر اعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اسے ایک ارب 40کروڑبھارتیوںاور بھارت اسرائیل دوستی کو وقف کرتا ہوں۔

دوستوں

ہمارے تعلقات گہرے اعتماد، مشترکہ جمہوری اقدار اور انسانی حساسیت کی مضبوط بنیاد پر قائم ہیں۔ ہمارا رشتہ وقت کی کسوٹی پر کھڑا ے۔

آج، ہم نے تاریخی فیصلہ لیا ہے کہ ہم نے وقت کی کسوٹی پرکھڑا اترنے والی  شراکت داری کو’خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ‘ کا درجہ دیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرتا ہے۔

دوستوں

آج کی میٹنگ میں، ہم نے اپنے تعاون کو نئی سمت دینے اور رفتار کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہمارا اقتصادی تعاون ترقی، اختراع اور مشترکہ خوشحالی کا انجن بنا ہوا ہے۔

گزشتہ سال، ہم نے باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ہم جلد ہی ایک باہمی فائدہ مند آزاد تجارتی معاہدے کو بھی حتمی شکل دیں گے۔

ٹیکنالوجی ہماری مستقبل کی شراکت میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ آج، ہم نے ایک اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پارٹنرشپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے اے آئی، کوانٹم اور کریٹیکل منرلز جیسے شعبوں میں تعاون کو نئی تحریک ملے گی۔

مجھے خوشی ہے کہ اسرائیل میںیوپی آئی کے استعمال کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ہم ڈیجیٹل صحت کے شعبے میں اپنے تجربات کا اشتراک کرکے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

دفاعی شعبے میں ہمارا کئی دہائیوں پرانا بھروسہ مند تعاون ہے۔ گزشتہ سال دستخط کیے گئے ایم او یو سے اس میں نئی جہتیں شامل ہوں گی۔ ہم مل کر مشترکہ ترقی، مشترکہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کی طرف بڑھیں گے۔

ہم سول نیوکلیئر توانائی اور خلا جیسے شعبوں میں بھی تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔

دوستوں

ہمارے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی ایک طویل اور کامیاب تاریخ ہے۔ آج، ہم نے اس تعاون کو مستقبل کی سمت دینے کا عزم کیا ہے۔

اسرائیل کے تعاون سےبھارت میں قائم کیے گئے سینٹر آف ایکسیلنس ہماری دوستی کی بہترین مثالیں ہیں۔ ان کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے، ہم نے ان کی تعداد کو 100 تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اس سمت میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے، ہم بہترین گاؤں بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس سےبھارت کے ہر گاؤں میں اسرائیلی ٹیکنالوجی پہنچ جائے گی، جس سے لاکھوں کسانوں کی آمدنی اور پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ساتھ ساتھ، ہم مستقبل کے لیے تیار کھیتی کے حل بھی تیار کریں گے۔ بھارت میں’انڈیا-اسرائیل انوویشن سینٹر فار ایگریکلچر‘ کا قیام اس تعاون کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

دوستوں

ہمارے عوام سے عوام کے تعلقات ہمارے تعلقات کا ایک اہم ستون ہیں۔ 2023 افرادی قوت کی نقل و حرکت کے معاہدے کے ذریعے،بھارت نے اسرائیل کی تعمیر اور دیکھ بھال کرنے والے شعبوں میں اہم شراکت کی ہے۔ بھارتیہ کارکنوں نے اپنی محنت، عزم اور مہارت سے اعتماد حاصل کیا ہے۔

مجھے خوشی ہے کہ اس تعاون کو تجارت اور خدمات جیسے شعبوں تک پھیلایا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے نوجوانوں، محققین اور اختراع کاروں کو جوڑنا ایک اہم ترجیح رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آج ہم انڈیا-اسرائیل اکیڈمک فورم قائم کر رہے ہیں۔

دوستوں

آج ہم نے علاقائی اور عالمی مسائل پر جامع بات چیت کی۔ علاقائی روابط کو فروغ دیتے ہوئے، ہم انڈیا،مڈل ایسٹ یوروپ اکناک کوریڈور(آئی میک) اور انڈیا اسرائیل،یواے ای ،یوایس اے پہل کی نئی رفتار کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

دوستوں

بھارت اور اسرائیل بالکل واضح ہیں کہ

دہشت گردی کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں۔

کسی بھی شکل میں، کسی بھی مظہر میں،

دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

ہم دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے خلاف کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اورکھڑےرہیں گے۔

بھارت کی سلامتی کے مفادات کا براہ راست تعلق مغربی ایشیا میں امن اور استحکام سے ہے۔ اس لیے ہم نے شروع ہی سے بات چیت اور پرامن حل کی حمایت کی ہے۔ یہ گلوبل ساؤتھ اور پوری انسانیت کی پکار ہے۔

بھارت کی سوچ واضح ہے:

انسانیت کو کبھی بھی تصادم کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ غزہ امن منصوبے نے امن کا راستہ کھول دیا ہے۔بھارت نے ان کوششوں کی مکمل حمایت کی ہے۔ ہم مستقبل میں تمام ممالک کے ساتھ بات چیت اور تعاون جاری رکھیں گے۔

محترم، میرے پیارے دوست،

آپ کے لگاؤ اور گرمجوشی نے میرے دورے کو یادگار بنا دیا ہے۔ میں ایک بار پھر آپ اور اسرائیل کے لوگوں سے جو محبت، پیار اور احترام ملا ہے اس کے لیے میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

آپ کا بہت بہت شکریہ۔

تودا ربا

***

(ش ح۔اص)

UR No 3103


(ریلیز آئی ڈی: 2233176) وزیٹر کاؤنٹر : 16