امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امورداخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے احمد آباد میٹرو فیز-2 کی توسیع کے لیے مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری پر خطے کے باشندوں کو مبارکباد دی


گفٹ سٹی سے شاہ پور تک 1,067 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نئی میٹرو لائن خطے کے باشندوں کو سستی ، آسان اور تیز رفتار آمدو رفت فراہم کرے گی

آج مودی جی نے ملک کو 9,072 کروڑ روپے کے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹ تحفے میں دیے

گونڈیا-جبل پور ریل لائن کو دوگنا کرنے سے مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور بہار میں صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی

پنڈراک سے کیول اور گمہاریا سے چندیل تک تیسری اور چوتھی ریلوے لائنوں کی تعمیر مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ اور بہار میں صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرے گی

مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے سری نگر ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کو منظوری دی ، جسے 1,667 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا

یہ ٹرمینل 71,500 مربع میٹر سے زائد رقبے پر تعمیر کیا جائے گا، جس میں کثیرمنزلہ کار پارکنگ اور جدید ترین سکیورٹی نظام کی سہولیات موجود ہوں گی،اس سے کشمیر میں روزگار اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملےگا

پاور گرڈ کی سرمایہ کاری کی حد کو 7,500 کروڑ روپے تک بڑھانے کا فیصلہ ہندوستان کی ان کوششوں کو تیز کرے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کے مطابق وافر مقدار میں قابلِ تجدید توانائی کے حصول کے لیے جاری ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 24 FEB 2026 8:10PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے احمد آباد میٹرو فیز-2 کی توسیع کے لیے مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری پر خطے کے باشندوں کو مبارکباد دی ۔

’ایکس‘ پر تسلسل کے ساتھ کی گئیں پوسٹوںمیں امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہاکہ’’احمد آباد میٹرو فیز-2 کی توسیع کے لیے مرکزی کابینہ کی طرف سے منظوری پر خطے کے باشندوں کو بہت بہت مبارکباد ۔  گفٹ سٹی سے شاہ پور تک 1,067 کروڑ روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ نئی میٹرو لائن خطے کے لوگوں کو سستی ، آسان اور تیز رفتارآمد ورفت کی سہولت فراہم کرے گی ۔جس سے تعلیمی ، کارپوریٹ اور تجارتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی ۔‘‘

جناب امت شاہ نے کہاکہ’’آج مودی جی نے ملک کو 9,072 کروڑ روپے کے چار ملٹی ٹریکنگ ریلوے پروجیکٹ تحفے میں دیے ہیں ۔  گونڈیا-جبل پور ریل لائن کو دوگنا کرنے اور پنڈرک سے کیول اور گمہاریا سے چندیل تک تیسری اور چوتھی ریلوے لائنوں کی تعمیر سے مہاراشٹر ، مدھیہ پردیش ، جھارکھنڈ اور بہار میں صنعتی اور سیاحتی سرگرمیوں کو نئی رفتار ملے گی ۔‘‘

مرکزی وزیر داخلہ نے  مزیدکہاکہ’’مودی جی کی قیادت میں مرکزی کابینہ نے آج سری نگر ہوائی اڈے پر نئی مربوط ٹرمینل عمارت کو منظوری دی ۔  71, 500 مربع میٹر پر پھیلی کثیرمنزلہ کار پارکنگ کی سہولت کے ساتھ 1,667 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کی گئی ہے اور جدید ترین سیکورٹی سے لیس یہ ٹرمینل کشمیر میں روزگار اور تجارت کو فروغ دے گا ۔‘‘

جناب امت شاہ نے کہاکہ’’مودی جی کے قابل تجدید توانائی کی فراوانی کے وژن کو حاصل کرنے کی طرف ہندوستان کی کوششوں کو آج مرکزی کابینہ کے پاور گرڈ میں سرمایہ کاری کی حد کو7,500 کروڑ روپئے کرنے کے فیصلے کے ساتھ ایک نئی تحریک ملی ہے۔ اس سے لوگوں کی ترقی کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے ہماری سرمایہ کاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔‘‘

********

 (ش ح ۔م ح ۔ف ر)

U. No. 3015


(ریلیز آئی ڈی: 2232549) وزیٹر کاؤنٹر : 20