عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جنوری 2026 کے لیے ‘سکریٹریٹ اصلاحات’ کی ماہانہ رپورٹ کا 27واں ایڈیشن جاری کر دیا گیا ہے


رپورٹ کے مطابق، 2021 سے جنوری 2026 تک سوچھتا مہم کے تحت پرانے اور غیر ضروری سامان کی فروخت سے 4,405.28 کروڑ روپے کی کل آمدنی ہوئی

 دسمبر 2025 سے جنوری 2026 کے دوران اس طرح کے غیر ضروری سامان کی فروخت سے 200.21 کروڑ روپے آمدنی ہوئی

جنوری 2026 میں سوچھتا مہم کے تحت5,188 دفاتر میں0.81 لاکھ فائلوں کوغیر ضروری  قرار دے کر نکال دیاگیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 FEB 2026 11:03AM by PIB Delhi

عملے ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت کے تحت  انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے(ڈی اے آر پی جی) نے جنوری 2026 کے لیے اپنی ماہانہ 'سیکرٹریٹ اصلاحات' رپورٹ کا 27 واں ایڈیشن جاری کیا ہے ۔  یہ رپورٹ  سوچھتا(i) اور زیر التواء معاملات بہت حد تک کم کرنے(ii)  فیصلہ سازی میں کارکردگی میں اضافہ ،  ای-آفس کے نفاذ اور تجزیات (iii) کے ذریعے حکمرانی اور انتظامیہ کو تبدیل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ایک وسیع تجزیہ فراہم کرتی ہے۔

اس ایڈیشن میں درج ذیل موضوعات شامل ہیں:

 ‘ویسٹ ٹو ویلتھ’ کے تحت بہترین طریقہ کار

صحت اور خاندانی بہبود کے محکمے (ڈی ایچ اینڈ ایف ڈبلیو) پر مرکوز جائزہ

ای-آفس کے نفاذ پر کابینہ سیکریٹریٹ کی ہدایات

جنوری 2026 کی رپورٹ کی اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

سوچھتا اور زیر التوا معاملات میں کمی:

  • ملک بھر میں 5,188 مقامات پر صفائی ستھرائی کی مہم کامیابی سے چلائی گئیں۔ تقریباً 4.34 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کرائی گئی، جس میں سب سے زیادہ حصہ کوئلے کی وزارتِ (1,88,687 مربع فٹ) اور وزارتِ بھاری صنعتوں کی وزارت  کی(62,129 مربع فٹ) جگہ شامل ہے۔
  • کباڑ کی فروخت سے کل 115.85 کروڑ آمدنی حاصل ہوئی، جس میں ریلوے، بھاری صنعتوں کی اور کوئلے کی وزارتوں نے نمایاں رول اداکیا۔
  • رکارڈ کے موثر بندوبست کے تحت 1,82,000 دستاویزی شکل میں فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد 81,322 فائلوں کو غیر ضروری قرار دے کر نکال دیا گیا۔
  • اس کے علاوہ، 5,57,852 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا جو(کل شکایات کا 90.41فیصد) ہے، جن میں 1,032 پارلیمانی حوالہ جات اور 375 ریاستی حکومت کے حوالہ جات بھی شامل ہیں۔

 

پیرامیٹر/آئٹم

ایس سی1.0

ایس سی 4.0

دسمبر۔24

اگست25

ایس سی 5.0

دسمبر۔25

جنوری 26

مجموعی

آمدنی ہوئی (کروڑ روپے میں)

2,364.05

1007.1

833.92

200.21

4,405.28

 

 

 

 

 

 

 

2.  بہترین طریقے: فضلے سے آمدنی

وزارتیں اور محکمے اپنے پرانے اور غیر ضروری سامان کو مفید فرنیچر اور آرٹ ورک میں تبدیل کر رہے ہیں۔

  • ان مثالوں میں بنگلور کے نیشنل سینٹر فار بایولوجیکل سائنسز، وزارتِ ایٹمی توانائی میں فضلہ پیکنگ میٹریل کو بنچوں میں تبدیل کرنا شامل ہے۔
  •  اس میں ریلوے کی وزارت کے مختلف مقامات پر تخلیقی “ویسٹ ٹو آرٹ” منصوبے بھی شامل ہیں۔

3.فیصلہ سازی میں مؤثریت بڑھانے اور ای-آفس کے نفاذ و تجزیاتی اقدامات کے تحت

  • ڈیلئیرنگ اقدامات کے ذریعے فعال فائلوں کی اوسط لین دین کی سطح 2021 میں 7.19 سے کم ہو کر جنوری 2026 تک 4.31 تک پہنچ گئی ہے۔
  •  جنوری 2026 میں بنائی جانے والی کل فائلوں میں سے 93.81فیصد ای فائلیں تھیں۔
  •  موصول ہونے والی رسیدوں میں سے 95.29فیصد ای-رسیدیں تھیں، اور 65 وزارتوں/محکموں نے کم از کم 90فیصد ای فائلز کو قابل ذکر سطح پر اپنایا، جبکہ 15 وزارتوں/محکموں نے جنوری 2026 میں 100فیصد ای-رسیدوں کا حصہ حاصل کیا۔
  • بین وزارتی فائلوں کی منتقلی کے تحت جنوری 2026 میں 4,752 فائلوں کی منتقلی ہوئی، جو انتظامی عمل کی ہمواری اور مؤثریت کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ اقدامات بھارتی حکومت کے ڈیجیٹل، شفاف، مؤثر اور شہر پرمرکوز حکمرانی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، اور انتظامی بہترین کارکردگی اور عوامی خدمت میں جوابدہ ادارہ جاتی نظام کے وسیع مقصد سے ہم آہنگ ہیں۔

***

ش ح۔ش م۔م ق ا

U- 2891


(ریلیز آئی ڈی: 2231701) وزیٹر کاؤنٹر : 9