وزیراعظم کا دفتر
لیکٹنسٹین ریاست کے موروثی عزت مآب شہزادے الوئس کا ہندوستان کا دورہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 3:53PM by PIB Delhi
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی دعوت پر، عزت مآب شہزادے الوئس، ولی عہد پرنسپلٹی آف لیکٹنسٹین،نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں شرکت کرنے کےلئے بھارت کے دورے پر آئے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے 20 فروری 2026 کو سمٹ کے دوران عزت مآب شہزادے آلوئس سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارت اور لیکٹنسٹین کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔
وزیراعظم نے اکتوبر 2025 میں بھارت–ٹی ای پی اے فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے نفاذ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا فروغ آئے گا۔ دونوں رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ ٹی ای پی اے اگلے 15 سالوں میں بھارت میں 100 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے اعلیٰ قدر کی مینوفیکچرنگ، جدید ٹیکنالوجیز، اور جدت پر مبنی شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔
یہ ملاقات بھارت– لیکٹنسٹین شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی گئی، اور دونوں ممالک نے باہمی فائدہ مند تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
*****
UR-2791
(ش ح۔ ام)
(ریلیز آئی ڈی: 2230762)
وزیٹر کاؤنٹر : 9