کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او جناب سندر پچائی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں بھارت جی آئی کافی لاؤنج  کا دورہ کیا


عالمی مندوبین اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران بھارت کی جی آئی ٹیگ شدہ کافی کے ذائقے سے لطف اندوز ہوئے

ڈی پی آئی آئی ٹی نے دنیا بھر میں بھارت کی جغرافیائی شناخت  والی مصنوعات کی نمائش کے لیے متحدہ قومی برانڈ کے طور پر ’بھارت جی آئی‘ کی رونمائی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 5:41PM by PIB Delhi

گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او جناب سندر پچائی نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے دوران بھارت جی آئی کافی لاؤنج کا دورہ کیا، جس کا اہتمام صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے ذریعہ کیا گیا۔ مالابار عربیکا کے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے محترم پچائی نے بارستا سے بات چیت کی اور بھارت کی اعلیٰ جی  آئی ٹیگ شدہ کافیوں کے ذائقے سے محظوظ ہوئے۔

فن لینڈ، فرانس، جاپان، نائیجیریا، بوٹسوانا، لیتھوانیا، قزاخستان، پولینڈ اور جرمنی کے مندوبین نے بھی ہندوستان کے جی آئی کافی ورثے میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کافی ایکسپرینس سینٹر کا دورہ کیا۔ فن لینڈ کے مندوب نے خاص طور پر مانسون مالابار عربیکا کے نرم ، لطیف ذائقے کی تعریف کی، اس کے منفرد کردار اور پروسیسنگ کی الگ روایت کی ستائش کی جو اسے عالمی سطح پر الگ کرتی ہے۔

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے ایکس پر اس لمحے کو ساجھا کیا، ’جب  سندر پچائی @SundarPichai  کافی کی چسکی کے لیے یہاں حاضر ہوئے، تو آپ جانتے ہیں کہ یہ حقیقتاً کتنی بڑی بات ہے! دنیا # انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں بھارت جی آئی کافی کی ستائش کر رہی ہے۔ بھارت جی آئی کافی لاؤنج، بھارت  منڈپم (ہال نمبر 14، پہلی منزل) 17-20 فروری۔‘‘ ٹوئیٹ کے لیے لنک https://x.com/PiyushGoyal/status/2024386674072179011۔

حکومت ہند  کے تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر مملک جناب جتن پرساد  نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوسرے دن بھارت جی آئی کافی ایکسپیرینس سینٹر، ہال نمبر 14 پہلی منزل کا دورہ کیا اور بھارت کی جی آئی – رجسٹرڈ کافی کے بھرپور ذائقے کا جشن منایا۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے جغرافیائی اشارے پروڈکٹ کی اصلیت برقر ار رکھتے ہیں، مقامی برادری کو مضبوط بناتے ہیں، اور بھارت کے الگ الگ طرح کے کافی اوریجن عالمی شناخت دلاتے ہیں۔

اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں، بھارت جی آئی کافی ایک خصوصی نمائش کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے جس میں بھارت کی مخصوص جغرافیائی اشارے پروڈکٹس کا جشن منایا جا رہا ہے۔ فی الحال 16-20 فروری کو نئی دہلی میں ہونے والے سب سے بڑے اے آئی ایونٹ نے 'بھارت جی آئی' کے نام سے ایک نئی قومی پہل کے حصے کے طور پر عالمی توجہ حاصل کی۔

صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ کے محکمے (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے بھارت جی آئی کو ایک متحد قومی دانشورانہ املاک برانڈ کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان کے منفرد جی آئی پروڈکٹس کو دنیا کے سامنے دکھانا ہے جس کی ٹیگ لائن "اے ورلڈ ایکسکلوزیو" ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کافی بورڈ کے ساتھ مل کر اس تاریخی تقریب میں وزیٹرس کو ملک کے بھرپور، متنوع ذائقوں اور ہندوستانی کافی کے ورثے کا حیرت انگیز تجربہ پیش کر رہا ہے۔

ہال نمبر 14 پہلی منزل پر بنے کافی ایکسپیرینس سینٹر نے دلچسپی رکھنے والے متعدد افراد کو الگ الگ بھارتی جی آئی رجسٹرڈ کافی کا ذائقہ لینے اور  تجربے کے لیے راغب کیا۔ متعدد بین الاقوامی مندوبین پائیدار طریقے سے سائے میں اگائی گئی، ہاتھ سے چنی گئی اور فطری دھوپ میں سکھائی گئی بھارت جی آئی کافی کا ذائقہ لینے آئے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PVB8.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002U1ZY.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003PSDW.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00491TW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZA52.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006MB19.jpg

****

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2734


(ریلیز آئی ڈی: 2230464) وزیٹر کاؤنٹر : 7