امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور  داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کل آسام کے ضلع کاچرکے ناتھن پور گاؤں میں وائبرینٹ ویلیجز پروگرام-II (وی وی پی-II) کا آغاز کریں گے


یہ پہل وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق محفوظ ، لچیلی اور خوشحال سرحدی برادریوں کو فروغ دینے پر مرکوز ہے

یہ  پروگرام مقامی باشندوں کو سرحدی سلامتی، چوکسی کے ذریعے سرحد پار جرائم کی روک تھام میں نمایاں کردار ادا کرنے کا اختیار دیتا ہے

وی وی پی-II 6839 کروڑ روپے کی اسکیم ہے، جسے 15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سیچوریشن پر مبنی اور کنورجنس پر مبنی نقطۂ نظر کے ذریعے نافذ کیا جائے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 1:31PM by PIB Delhi

امورداخلہ اور امداد باہمی کےمرکزی  وزیر جناب امت شاہ کل آسام میں وائبرینٹ ویلیجز پروگرام-II (وی وی پی-II) کا آغاز کریں گے، جو سرحدی گاؤوں کو مضبوط بنانے اور سرحدی علاقوں میں شمولیاتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔  اس پروگرام کا باضابطہ آغاز بروزجمعہ 20 فروری 2026 کو ضلع کاچر کے ناتھن پور گاؤں میں کیا جائے گا۔

وائبرینٹ ولیجز پروگرام-II سیچوریشن پر مبنی اور کنورجنس پر مبنی نقطۂ نظر کے ذریعے سرحدی گاؤوں کی جامع اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔  یہ ضروری بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے، بنیادی خدمات تک رسائی بڑھانے اور ذریعۂ معاش کے پائیدار مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے ، اس طرح وکست بھارت @2047 کے وژن کے مطابق محفوظ ، لچیلی اور خوشحال سرحدی برادریوں کو فروغ دیتا ہے۔

ان گاؤوں کو مضبوط بنا کر، یہ پروگرام یہاں رہنے والے لوگوں کو قوم کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرنے کے قابل بناتا ہے، اس طرح سرحدی سلامتی، سرحد پار جرائم کی روک تھام اور داخلی سلامتی کو مستحکم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔

یہ وائبرینٹ ولیج پروگرام-II ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ہے جس کے لیے مالی سال 2028-29 تک 6839 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔  وی وی پی-II کو 15 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔

****

ش ح۔ ک ح۔ خ م

U.NO.2710


(ریلیز آئی ڈی: 2230206) وزیٹر کاؤنٹر : 14