الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

وائس ایرا  انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں بھاشنی نیشنل انفراسٹرکچر پر لانچ کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2026 6:02PM by PIB Delhi

 ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن (ڈی آئی بی ڈی جو ڈیجیٹل انڈیا کارپوریشن (ڈی آئی سی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت ہے، بھارت کے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کے سفر میں ایک اہم سنگ میل  طے کیا، جب اس نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں وائس ایرا نامی ایک اوپن سورس، اینڈ ٹو اینڈ وائس اے آئی اسٹیک کا افتتاح کیا۔ اس آغاز کی قیادت جناب امیتابھ ناگ، سی ای او، ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن، ایک اسٹیپ فاؤنڈیشن نے، سو او ایس ایس، آئی آئی ٹی بنگلور، اور اے آئی فار بھارتکے تعاون سے کی۔

بھاشنی نیشنل لینگویج انفراسٹرکچر پر نصب ہونے والا وائس ایرا کثیر لسانی وائس اور لینگویج اے آئی کے لیے ایک قومی ایگزیکیوشن لیئر قائم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم کھلا، پلگ ایبل، انٹرآپریبل، کلاؤڈ ڈیپلائیبل، اور آن پریمیس ریڈی کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو حکومت، تحقیقی اداروں، اور انوویشن ایکو سسٹمز میں وائس سسٹمز کی محفوظ اور توسیع پذیر تعیناتی کو ممکن بناتا ہے۔ وائس اسٹیک کو ماڈیولر بنا کر، یہ کوشش کی تکرار کو کم کرتا ہے اور وینڈر لاک ان کو ختم کر تا ہے۔

وائس ایرا کا انضمام بھارت کے قومی زبان کے انفراسٹرکچر کے طور پر بھاشنی کے کردار کو مضبوط کرتا ہے، جس سے اس کی صلاحیتوں کو ترجمہ اور زبان کی ٹیکنالوجیز سے لے کر حقیقی وقت کے اسپیچ سسٹمز، گفتگو پر مبنی مصنوعی ذہانت، اور آبادی کی سطح پر کثیر لسانی ٹیلی فونی تک بڑھایا جا رہا ہے۔ محکمے زرعی مشورے، تعلیمی معاونت، روزگار کی خدمات، شکایات کا ازالہ، شہریوں کی رائے، اور اسکیم کی دریافت سمیت مختلف شعبوں میں آواز سے لیس شہری خدمات کو تیزی سے شامل کر سکتے ہیں۔

آغاز پر خطاب کرتے ہوئے، جناب امیتابھ ناگ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈیجیٹل انڈیا بھاشنی ڈویژن نے کہا، ’’بھاشنی کو قومی زبان کے انفراسٹرکچر کے طور پر اور وائس ایرا کو اوپن ایگزیکیوشن اسٹیک کے طور پر استعمال کرتے ہوئے، بھارت ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے جہاں آواز بھارت کے لیے سب سے قدرتی انٹرفیس بن جاتی ہے۔ یہ فریم ورک محفوظ، قابل توسیع کثیر لسانی نظاموں کو ممکن بناتا ہے جب کہ جدت پسندوں کو مشترکہ قومی بنیاد پر تعمیر کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ عزت، رسائی، اور یہ یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ ہر شہری ریاست سے بات کر سکے اور اسے سمجھا جائے۔ یہ ایک نئے وائس دور کی شروعات ہے، اور اس دور میں بھارت اپنی آواز کا مالک ہے۔‘‘

جناب سنتوش کیولانی، وائس اے آئی اسٹریٹیجسٹ اور اس اقدام سے وابستہ مشیر، نے کہا، ’’وائس ایرا کو وائس کے لیے ڈیجیٹل عوامی مفاد کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو انٹرآپریبل، عملدرآمد کے لیے تیار کردہ تعیناتی کو ممکن بناتا ہے بغیر پورے ٹیکنالوجی اسٹیکس کو دوبارہ تعمیر کیے۔‘‘

جناب شنکر مارودا، شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایک اسٹیپ فاؤنڈیشن نے کہا، ’’گذشتہ تین برسوں میں، بھاشنی نے زبان کی طاقت کو ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے طور پر ثابت کیا ہے۔ وائس ایرا کے ساتھ، یہ وژن اب آواز تک پھیلا ہوا ہے، جو قومی سطح پر شہریوں کے لیے مساوی رسائی کو مضبوط بناتا ہے۔‘‘

جناب متیش کھاپرا، آئی آئی ٹی مدراس نے کہا، ’’بھاشنی کی مسلسل توسیع، جو وائس ایرا کے ساتھ مربوط ہے قومی زبانوں اور آواز وں کی صلاحیتوں کو تیز کرے گی اور جامع اے آئی جدت کو گہرا کرے گی۔‘‘

یہ آغاز بھارت کی آبادی کے پیمانے پر زبان اور آواز کے انفراسٹرکچر کے طور پر بھاشنی کی حیثیت کو مزید مضبوط کرتا ہے، جو محفوظ، جامع اور باہمی تعاون کرنے والے اے آئی سسٹمز کو ممکن بناتا ہے جو اگلی نسل کی عوامی خدمات کی فراہمی کو مختلف شعبوں اور جغرافیائی علاقوں میں طاقت فراہم کرتے ہیں۔

وائس ایرا بھاشنی پویلین اور ایک اسٹیپ پویلین، ہال نمبر 3، فرسٹ فلور، بھارت منڈپم میں براہ راست مظاہرے کے لیے دستیاب ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 2660


(ریلیز آئی ڈی: 2229895) وزیٹر کاؤنٹر : 7