سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی’بی کوریڈورز‘ تیار کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 FEB 2026 3:10PM by PIB Delhi
قومی شاہراہوں کے ساتھ پائیدار انفراسٹرکچر کی ترقی کے عزم کو دہراتے ہوئے ، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) نےاپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے طور پر پولینیٹر یا شہد کی مکھیوں کے کوریڈرز تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اقدام روایتی آرائشی پودوں سے ماحولیاتی پودوں کی جانب تبدیلی کی علامت ہے۔ ’بی کوریڈورز‘ میں مسلسل لمبائی میں ایسے پودے اور درخت شامل ہوں گے جو شہد کی مکھیوں اور دیگر پولینیٹرز کے لیے دوستانہ ہوں، اور سال بھر نیکٹر اور پولن کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے۔قومی شاہراہوں کے کنارے یہ پودے لگانا پولینیٹرز کے تحفظ کے لیے ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے وہ ماحولیاتی دباؤ کم ہوگا جو شہد کی مکھیوں اور دیگر پولینیٹرز کو درپیش ہے، اور جو پولینیشن سروسز، زرعی و باغبانی پیداوار، اور مجموعی ماحولیاتی توازن پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔
این ایچ اے آئی اپنے پودے لگانے کے پروگرام کو پولینیٹر یا ’بی کوریڈورز‘ کی تخلیق کے مطابق ترتیب دے گا اس منفرد اقدام میں مختلف اقسام کے درخت، جھاڑیاں، جڑی بوٹیاں، اور گھاس شامل ہوں گی تاکہ جنگلی عناصر برقرار رہیں۔ نیکٹر اور پولن سے بھرپور انواع لگائی جائیں گی، پھولنے والے جنگلی پودے کھلنے دیے جائیں گے، اور مردہ لکڑی اور خالی ٹرنکس بھی شامل کیے جائیں گے جو پولینیٹرز کے لیے فائدہ مند ہیں۔پودوں کے اقسام کے انتخاب کا مقصد مختلف موسموں میں پھولوں کا سلسلہ برقرار رکھنا ہے تاکہ سال بھر لگاتار کھلنے والے پھولوں کا ماحول قائم رہے۔ قومی شاہراہوں کے کنارے مقامی درختوں اور پودوں کی اقسام جیسے نیم، کرنج، مہوا، پلاش، بوٹل برش، جامن، اور سریس لگائی جائیں گی۔
زرعی اور موسمی حالات اور مقامی مطابقت کے مطابق، یہ کوریڈورز قومی شاہراہوں کے مخصوص حصوں اور این ایچ اے آئی کی دیگر خالی زمینوں پر تیار کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر ان قومی شاہراہوں کے حصوں کی نشاندہی کریں گے جہاں تقریباً ہر 500 میٹر سے 1 کلومیٹر کے فاصلے پر پھولدار درخت لگائے جا سکتے ہیں، جو شہد کی مکھیوں اور جنگلی مکھیوں کے اوسط خوراک حاصل کرنے کے فاصلے کے مطابق ہوگا۔این ایچ اے آئی کے فیلڈ دفاتر 2026–27 کے دوران کم از کم تین پولینیٹر کوریڈورز کی منصوبہ بندی اور تیاری کریں گے۔ این ایچ اے آئی کا منصوبہ ہے کہ سال 2026–27 میں قومی شاہراہوں کے کنارے تقریباً 40 لاکھ درخت لگائے جائیں، جن میں سے تقریباً 60 فیصد درخت ’بی کوریڈورز‘ پہل کے تحت لگائے جائیں گے۔
یہ منفرد‘ بی کوریڈور ’ اقدام ماحولیاتی نتائج کو بہتر بنانے، پولینیٹر کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرنے، اور قومی شاہراہوں کی ماحول دوست ترقی کے لیے این ایچ اے آئی کے عزم کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
***
ش ح۔۔ ا ک۔ ر ب
U-2578
(ریلیز آئی ڈی: 2229168)
وزیٹر کاؤنٹر : 10