وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے نئی دہلی میں سیوا تیرتھ اور کرتویہ بھون-1 اور 2 کے افتتاح کی تقریب  کی جھلکیاں ساجھا کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 FEB 2026 7:46AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں سیواتیرتھ اور کرتویہ بھون -1 اور 2 کے افتتاح کے موقع  پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ آج  سبھی ایک نئی تاریخ بنتے ہوئے ملاحظہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے پی ایم او کی ٹیم، کابینہ سکریٹریٹ ، اور مختلف محکموں کے ملازمین سمیت سبھی کو سیوا تیرتھ اور نئی عمارتوں کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے تمام انجینئرس اور تعمیراتی کاموں سے جڑے ساتھی کارکنان کے تئیں اظہار تشکر کیا۔

ایکس پر مختلف پوسٹوں میں، جناب مودی نے کہا:

’’بھارت کے لوگوں کی خدمت کرنے کے غیر متزلزل عزم کے ساتھ اور ناگرک دیو بھو کے مقدس جذبے سے رہنمائی حاصل کرکے، سیوا تیرتھ عاجزی کے ساتھ ملک کے لیے وقف ہے۔

خدا کرے کہ سیوا تیرتھ ہمیشہ فرض، ہمدردی، انڈیا فرسٹ کے اصول سے وابستگی کی روشن علامت کے طور پر کھڑا رہے۔ یہ پیڑھیوں کو سب کی فلاح و بہبود کے لیے بے لوث خدمت اور انتھک لگن کے راستے پر چلنے کی ترغیب دے۔‘‘

’’اس سے قبل سیوا تیرتھ میں، فائلوں پر دستخط کیے جس کا تعلق غریبوں، پسماندہ، ہمارے محنت کش کاشتکاروں، یووا شکتی اور ناری شکتی کو بااختیار بنانے سے ہے۔ اہم فیصلوں میں شامل ہیں:

پی ایم راحت اسکیم کے آغاز کی منظوری، جس کے تحت حادثات کے متاثرین کو 1.5 لاکھ روپے تک کی نقدی سے مبرا معالجاتی سہولت حاصل ہوگی۔ یہ اس امر کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی متاثرہ شخص کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

لکھ پتی دیدی اسکیم کے ہدف کو دوگنا کرکے 6 کروڑ کردیا گیا۔ اس سے خواتین کو بااختیار بنانے اور خود انحصاری کو فروغ ملے گا۔

زرعی انفراسٹرکچر فنڈ کا ہدف ایک لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ یہ ہمارے کاشتکاروں کے لیے بے حد مددگار ثابت ہوگا اور ان کی آمدنی کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

10,000 کروڑ روپے کے فنڈز کے ساتھ اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ 2.0 کے لیے منظوری۔ یہ ابتدائی مراحل اور گہری تکنیکی تحقیق میں اسٹارٹ اپ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔‘‘

’’ہم وطنوں کی خدمت کے اٹل عزم اور 'ناگر دیو بھو' کے مقدس جذبے کے ساتھ، آج مجھے 'سیوا تیرتھ' کو قوم کے لیے وقف کرنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

’سیوا تیرتھ‘ فرض کے تئیں ہماری عہد بستگی، ہمدردی اور ’نیشن فرسٹ‘ کی ایک طاقتور علامت ہے۔

میری تمنا ہے کہ یہ آنے والی پیڑھیوں کو بے لوث خدمت اور عوام الناس کی فلاح و بہبود کے لیے وقف ہوکر آگے بڑھنے  کی ترغیب فراہم کرتا رہے۔‘‘

"آج دہلی میں 'سیوا تیرتھ' اور کرتویہ بھون کے افتتاح کے موقع پر سیوا تیرتھ کا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور سکہ جاری کرنے پر فخر ہے۔"

"آج، جس امرت کے جذبے کے ساتھ میں نے 'سیوا تیرتھ' اور کرتویہ بھون کو قوم کے لیے وقف کیا ہے، وہ 140 کروڑ ہم وطنوں کی امنگوں اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنیں گے۔"

’’گذشتہ 11 برسوں سے ہم غلامی کی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی مہم میں مصروف ہیں۔ ہمارا اصول ہے – آزاد بھارت کی آزاد پہچان، غلامی سے مبرا نشان!‘‘

’’سیوا تیرتھ کے نام میں ہی ایک بڑا پیغام ہے – اہل وطن کی خدمت کے عزم کو پورا کرنے کا ایک مقدس مقام ہے!‘‘

"فرض اس متحرک قوم کی جان ہے، یہ کروڑوں ہم وطنوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے ہمارے عزم کو نئی توانائی دے رہا ہے۔"

’’’ناگرک دیو بھو‘ ہمارے کام کی ثقافت ہے۔ ’سیوا تیرتھ‘ میں لیا گیا ہر فیصلہ 140 کروڑ بھارتیوں کی  زندگیوں کو مزید بہتر بنائے گا۔‘‘

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2442


(ریلیز آئی ڈی: 2227968) وزیٹر کاؤنٹر : 6