وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات نے 15,000 اسکولوں اور 500 کالجوں میں مواد تخلیق کرنے کی لیب کے ذریعے اے وی جی سی میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پر ورکشاپ کا انعقاد کیا
ورکشاپ کا مقصد ’اورنج اکانومی‘ کےویژن کے تحت ہندوستان کے اے وی جی سی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانا ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 10:30PM by PIB Delhi
وزارتِ اطلاعات و نشریات (آئی اینڈ بی) نے آج نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں اعلیٰ سطحی شراکت داروں کی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا مقصدانڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریئٹیو ٹیکنالوجی ( آئی آئی سی ٹی) کے ذریعے ملک بھر کے 15,000 اسکولوں اور 500 کالجوں میں مواد تخلیق کی لیب کے قیام کو عملی شکل دینا ہے۔یہ اقدام اورنج اکانومی کے وژن کا ایک اہم ستون ہے، جس کا مقصد ہندوستان کو اینیمیشن، ویژول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس (اے وی جی سی) کے شعبے میں عالمی مرکز بنانا ہے۔

اس ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزارت اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب سنجے جاجو نے کہا کہ گزشتہ سال مرکزی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ اور اب این ایف ڈی سی کیمپس میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کریٹیو ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی) اس پہل کے لیے رہنما ادارے کے طور پر کام کرے گی۔یہ مجوزہ لیب آئی آئی سی ٹی کی اہم ٹیلنٹ پائپ لائن کے طور پر کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیب کے ڈیزائن اور مجموعی ساخت ، مطلوبہ ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے بنیادی ڈھانچے اور مختلف طریقوں کی اجازت دینے کے مشترکہ فریم ورک کو برقرار رکھنے کے امکان پر تفصیلی مشاورت پہلے ہی ہو چکی ہے۔
ورکشاپ میں نیتی آیوگ ، وزارت تعلیم ، ہنرسازی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے افسران، بورڈ/گورننگ کونسلوں/اکیڈمک کونسل/آر اینڈ ڈی کونسل/اسکل کونسل اور آئی آئی سی ٹی کی انڈسٹری ڈیولپمنٹ کونسل کے ممبران، ریاستوں، انڈسٹری ایسوسی ایشن اور تعلیمی اداروں کے نمائندے شامل ہوئے۔

ورکشاپ کی اہم جھلکیاں:
- مجوزہ لیب جدید تخلیقی اسٹوڈیو کے طور پر کام کرے گی، جو طلبہ کو صنعتی معیار کے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کا استعمال کرکے پیشہ ورانہ پروڈکشن پائپ لائنوں تک رسائی فراہم کرے گی۔
- اس بات چیت میں لیب کی سرگرمیوں کو قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ طلبہ کو تخلیقی شعبوں میں بنیادی آشنائی اور خصوصی تربیت حاصل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔
- سربراہوں نے عالمی روزگار کو بڑھانے اور تخلیقی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ان لیباریٹریوں کے اندر مینٹرشپ پروگراموں اور حقیقی املاک کے دانش (آئی پی) کی تخلیق کی ضرورت پر زور دیا۔
- شرکاء نے ملک بھر میں اس پہل کو مؤثر طریقے سے فروغ دینے کے لیے قومی مشنوں اور ریاستی تعلیمی محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
ورکشاپ کا اختتام تعلیمی اداروں کی تدریس اور صنعتوں کی ضروریات کے درمیان فرق کو ختم کرنے، ہندوستانی نوجوانوں کو عالمی تخلیقی معیشت کی قیادت کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے تئیں عہدبندی کے ساتھ ہوا۔ ان لیباریٹریوں سے نوجوانوں میں کم عمری سے ہی تخلیقی سوچ اور مسائل کے حل کرنے کی صلاحیت پروان چڑھے گی،جس سے طلبہ کو ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی منظر نامے میں ابھرتی ہوئی ملازمتوں کے لیے تیار کیا جاسکے گا۔
******
ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا
Urdu No-2328
(ریلیز آئی ڈی: 2227374)
وزیٹر کاؤنٹر : 7