وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

موران کے قریب قومی شاہراہ پر ای ایل ایف کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 11:03AM by PIB Delhi

آسام ریاست 14 فروری 2026 کو ایک تاریخی لمحہ کامشاہدہ کرے گی ، جب ڈبروگڑھ ضلع کے موران بائی پاس پر ایمرجنسی لینڈنگ فیسلٹی (ای ایل ایف) کا افتتاح کیا جائے گا۔ شمال مشرقی خطے میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی سہولت ہے۔ عزت مآب وزیرِ اعظم نریندرمودی اس سہولت کا افتتاح کر کے اسے قوم کے نام وقف کریں گے۔یہ فیسلٹی قومی شاہراہ کے ایک مخصوص حصہ کو ہنگامی حالات میں متبادل رن وے کے طور پر استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے، جہاں لڑاکا طیارے، مال بردارطیارہ اور ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ اور ٹیک آف کر سکیں گے۔ دور دراز علاقوں میں انسانی امداد اور آفات سے نمٹنے کی کارروائیوں (ایچ اے ڈی آر) کے دوران بھی یہ سہولت نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔

یہ موقع قومی سلامتی کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے اور اس تقریب میں عزت مآب وزیرِ اعظم، گورنر اور وزیرِ اعلیٰ  آسام سمیت اعلیٰ سول اور فوجی حکام بھی شریک ہوں گے۔

******

 

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-2237


(ریلیز آئی ڈی: 2226859) وزیٹر کاؤنٹر : 16