وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے سابق فوجیوں (سنٹرل سول سروسز اور پوسٹوں میں دوبارہ ملازمت) سے متعلق ترمیمی ضوابط 2026 کو نوٹیفائی کیا


ملٹری نرسنگ سروس کے اہلکار ، بازآبادکاری اور کیریئر کےدیگر مواقع کو مضبوط بنانے کی خاطر دوبارہ ملازمت سے متعلق ضوابط کے دائرے میں آتے ہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2026 3:04PM by PIB Delhi

حکومت نے آئین کی دفعہ 309 کے تحت سابق فوجیوں (سنٹرل سول سروسز اور پوسٹوں میں دوبارہ ملازمت) سے متعلق ترمیمی ضوابط 2026 کو نوٹیفائی کیا ہے ۔  سینٹرل سول سروسز میں سابق فوجیوں کی دوبارہ ملازمت کی تشریح کے ڈھانچے کے اندر ہندوستانی وفاق کی ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) کے ساتھ ساتھ بری فوج ، بحریہ یا فضائیہ میں ، چاہے وہ فوجی ہو یا غیر فوجی ، کسی بھی عہدے پر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو واضح طور پر شامل کرنے کے لیے رول 2 (سی) (i) میں ترمیم کی گئی ہے ۔

یہ اقدام پہلے کی ابہام کو دور کرتا ہے کہ آیا ایم این ایس افسران ، جو کمیشنڈ افسران ہیں ، دوبارہ ملازمت کے وہی فوائد کے حقدار  ہیں جو دوسرے سابق فوجیوں کو حاصل  ہیں ۔  یہ ترمیم باضابطہ طور پر ایم این ایس اہلکاروں کو دوبارہ ملازمت کے  ضوابط کے تحت تسلیم کرتی ہے ، اور سابق دفاعی اہلکاروں کے وسیع حصے کے لیے بازآبادکاری اور کریئر کے  دیگرمواقع کو مضبوط کرتی ہے ۔

رول 2 ، شق (سی) ترمیم کے تحت ، 'سابق فوجیوں' کی تشریح میں اب باقاعدہ فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے ساتھ ساتھ 'ملٹری نرسنگ سروس آف دی انڈین یونین' کو واضح طور پر درج کیا گیا ہے ۔  یہ ضابطہ ہر اس شخص پر لاگو ہوتا ہے جس نے کسی بھی عہدے پر خدمات انجام دی ہوں چاہے وہ  فوجی ا ہل کار ہو یا غیرفوجی اہلکار۔یہ ترمیم 9 فروری 2026 کو اس کے جاری ہونے کے فورا بعد نافذ العمل ہو گئی ۔

یہ ترمیم باضابطہ طور پر ایم این ایس اہلکاروں کو درج ذیل فوائد تک رسائی فراہم کرتی ہے:

 

ریزرویشن کوٹہ: مرکزی حکومت کے عہدوں گروپ 'سی' میں 10فیصد اور گروپ 'ڈی' میں 20فیصد۔

عمر میں رعایت: سول ملازمت کی اہلیت کے لیے فوجی خدمات کے سالوں کے علاوہ ان کی اصل عمر سے 3 سال گھٹانے کی صلاحیت ۔

روزگار کی ترجیح: یونین پبلک سروس کمیشن اور اسٹاف سلیکشن کمیشن کی نظر میں دیگر سابق فوجیوں کے ساتھ مساوی  درجہ ۔

***

ش ح۔ م ع۔ ج

Uno-2030


(ریلیز آئی ڈی: 2225918) وزیٹر کاؤنٹر : 9