راجیہ سبھا سکریٹیریٹ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر راجیہ سبھا کے معزز چیئرمین جناب سی پی رادھا کرشنن کی طرف سے آج ایوان میں دی گئی مبارکباد کا متن

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 1:56PM by PIB Delhi

معزز اراکین؛ یہ میرے لیے بے حد فخر کی بات ہے کہ میں بھارت کی انڈر-19 کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی کا ذکر کروں، جس نے ہرارے، زمبابوے میں ہونے والےآئی سی سی انڈر-19 مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم کو ایک شاندار مارجن سے شکست دے کر جیت حاصل کی اور ملک کے لیےاعزاز حاصل کیا۔

یہ شاندار کارکردگی، جو چھٹی انڈر-19ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے، ایک بار پھر ہمارے نوجوانوں میں موجود صلاحیت، عزم اور کھیل کے شعبے میں عمدگی کو نمایاں کرتی ہے۔

معزز اراکین؛میں ہمیشہ ٹیم ورک کی تعریف کرتا ہوں اور اگرچہ یہ کامیابی پوری ٹیم کی ہے، میں خاص طور پر نوجوان غیر معمولی مہارت کے مالک، ویبھو سُوریہ وانشی کی تعریف بھی ریکارڈ پر رکھنا چاہوں گا، جنہوں نے 175 رن بنائے، جو کہ انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ فائنلز میں اب تک کا سب سے زیادہ رن ہے۔ان کے ساتھیوں کی فائنل تک پہنچنے کے دوران شاندار انفرادی کارکردگی واقعی متاثرکن تھی اور یہ مستقبل میں روشن امکانات کی عکاسی کرتا ہے۔

ذاتی طور پر اور اس ایوان کی جانب سے، میں کپتان، کھلاڑیوں، کوچز اور پوری معاون اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان نوجوان چیمپیئنز کے لیے آئندہ برسوں میں مزید شاندار کامیابیوں اور اعزازات کا خواہشمند ہوں۔

****

ش ح۔ ت ف۔ ش ت

U NO:-1946

 


(ریلیز آئی ڈی: 2225381) وزیٹر کاؤنٹر : 21