وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی بورڈ برائے براہِ راست ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 سے متعلق مجوزہ انکم ٹیکس قواعد اور فارموں پر اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کی ہیں


مرکزی بورڈ برائے براہِ راست ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے وسیع تر مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر، اسٹیک ہولڈرز سے چار زمروں میں تجاویز اور ان پٹ حاصل کرنے کے لیے ای۔فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی شروع کی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 FEB 2026 11:06AM by PIB Delhi

انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کو اگست 2025 میں صدرِ جمہوریہ کی منظوری حاصل ہوئی، اور یہ قانون یکم اپریل 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔

انکم ٹیکس کے قواعد و ضوابط اور فارموں کے حتمی نوٹیفکیشن سے قبل، وسیع تر اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے مجوزہ انکم ٹیکس قواعد اور فارم سرکاری ویب سائٹ
www.incometaxindia.gov.in
پر اپ لوڈ کر دیے گئے ہیں۔ متعلقہ انکم ٹیکس رولز اور فارمز کو انکم ٹیکس ایکٹ، 2025 کی دفعات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے وسیع البنیاد مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے۔

اسٹیک ہولڈرز کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ ان دستاویزات کا بغور مطالعہ کریں اور اپنی تجاویز پیش کریں، جنہیں حتمی نوٹیفکیشن سے قبل مرتب کیا جائے گا اور جائزے کے لیے زیرِ غور لایا جائے گا۔

وسیع تر مشاورتی عمل کے ایک حصے کے طور پر، سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) مندرجہ ذیل چار زمروں میں اسٹیک ہولڈرز سے آراء اور تجاویز طلب کرتا ہے:

  • زبان کو آسان بنانا اور قانونی چارہ جوئی میں کمی
  • تعمیل کے بوجھ میں کمی
  • غیر متعلقہ/فرسودہ قوانین اور فارموں کی نشاندہی
  • کٹوتیوں سے متعلق امور

اس عمل کو سہل بنانے کے لیے ای فائلنگ پورٹل پر ایک یوٹیلیٹی لانچ کی گئی ہے، جس تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے:
https://eportal.incometax.gov.in/iec/foservices/#/pre-login/ita-comprehensive-review

مندرجہ بالا لنک 04.02.2026 سے ای فائلنگ پورٹل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے لائیو اور قابلِ رسائی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز اپنا نام اور موبائل نمبر درج کرکے اپنے ان پٹ جمع کرا سکتے ہیں، جس کے بعد او ٹی پی پر مبنی توثیق کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تمام تجاویز میں مجوزہ انکم ٹیکس قواعد کی متعلقہ شق یا مجوزہ فارم نمبر (بشمول مخصوص قاعدہ، ذیلی قاعدہ یا فارم نمبر) کی واضح نشاندہی ہونا ضروری ہے، تاکہ سفارش کو مذکورہ بالا چار زمروں میں مناسب طور پر شامل کیا جا سکے۔

 

***

UR-1908

(ش ح۔اس ک  )

 


(ریلیز آئی ڈی: 2225093) وزیٹر کاؤنٹر : 7