وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ اعظم کا کوالالمپور پہنچنے پر ملیشیا کے وزیرِ اعظم نے خیر مقدم کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 FEB 2026 3:38PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 7 تا 8 فروری 2026 کو ملیشیا کے وزیرِ اعظم عزت مآب داتو سیری انور ابراہیم کی دعوت پر ملیشیا کے دورے پر ہیں۔ یہ 2015 کے بعد وزیرِ اعظم کا ملیشیا کا تیسرا دورہ ہے۔

خصوصی خیرسگالی کے طور پر، کوالالمپور پہنچنے پر وزیرِ اعظم کا پرتپاک استقبال خود وزیرِ اعظم داتو سیری انور ابراہیم نے کیا،جبکہ اس موقع پر ملیشیا کے وزیر برائے انسانی وسائل داتو سیری رامانن راماکرشنن اور ملیشیا کے نائب وزیرِ خارجہ داتو لکانسمن بن اوانگ ساؤنی بھی موجود تھے۔اس کے بعد دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والا رنگا رنگ ثقافتی استقبال منعقد کیا گیا۔

یہ دورہ 2024 میں قائم کی گئی بھارت-ملیشیا جامع  کلیدی  شراکت داری کو مزیدمستحکم بنانے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔یہ دورہ بھارت کے اس پختہ عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بھارت-ملیشیا تعلقات کو مزید مستحکم کرے، جو بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی، انڈو پیسیفک وژن اور وژن مہاساگر کا ایک اہم ستون ہیں۔

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 1889


(ریلیز آئی ڈی: 2224932) وزیٹر کاؤنٹر : 10