وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے ’#پرکشاپہ چرچا 26‘ میں شامل ہونے کے لیے سبھی کو مدعو کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 9:56PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کل 6 فروری کو صبح 10 بجے ہونے والے # پرکشا پہ چرچا 26‘میں شامل ہونے کےلیے سبھی کومدعو کیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں برس کے ایڈیشن میں امتحانات سے جڑے نہایت دلچسپ موضوعات، خاص طور پر ذہنی دباؤ سے آزاد رہنے اور سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم انہیں ہمیشہ پسند آیا ہے، کیونکہ اس سے انہیں ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب مودی نے کہا:
’کل 6 فروری کو صبح 10 بجے#پرکشا پر پہ چرچا 26‘ضرور دیکھیں۔ رواں برس کے پی پی سی میں امتحانات سے جڑے نہایت دلچسپ موضوعات، خاص طور پر ذہنی دباؤ سے آزاد رہنے، سیکھنے پر توجہ مرکوز کرنے اور بہت کچھ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ،جو مجھے ہمیشہ پسند آیا ہے، کیونکہ اس سے مجھے ملک بھر کے باصلاحیت طلبہ کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملتا ہے۔‘
**********
UR-1782
(ش ح۔ م ع ن-ت ا)
(ریلیز آئی ڈی: 2224222)
وزیٹر کاؤنٹر : 51
یہ ریلیز پڑھیں:
Assamese
,
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
हिन्दी
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada