امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ذات پرمبنی مردم شماری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 4:00PM by PIB Delhi

2027 کے مردم شماری کے انعقاد کے لیے حکومت ہند کے ارادے کو نوٹیفائی کیا گیا ہے ۔ مردم شماری کے دوسرے مرحلے میں ذات کے اعتبار سے بھی گنتی کی جائےگی ۔  ہندوستان میں مردم شماری کا عمل دو مراحل میں انجام دیا جاتا ہے ۔  پہلے مرحلے میں یعنی ہاؤس لسٹنگ آپریشن(ایچ ایل او) ہاؤسنگ کے حالات ، اثاثوں ، سہولیات وغیرہ سے متعلق معلومات ۔ ہر گھر سے اکٹھا کیا جاتا ہے ۔  دوسرا مرحلہ یعنی آبادی کی گنتی جس میں ہر شخص کی آبادیاتی ، سماجی و اقتصادی ، ثقافتی اور دیگر تفصیلات جمع کی جاتی ہیں ۔  حکومت ہند نے پہلے مرحلے کے سوالات (22 جنوری 2026) کو مطلع کیا ہے ۔  دوسرے مرحلے کے سوالات بشمول ذات پات سے متعلق سوالات کو مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے آغاز سے پہلے مطلع کیا جائے گا ۔

ریاست تامل ناڈو سمیت مختلف ریاستوں کی مختلف تنظیموں کی طرف سے ذات پات کی گنتی کے حوالے سے متعدد نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں دوسرے مرحلے کے لیے سوالات، بشمول ذات سے متعلق سوالات، قائم شدہ طریقہ کار کے مطابق حتمی شکل دے کر نوٹیفائی کیے جائیں گے۔

یہ جانکاری وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

*********************

UR-1597

(ش ح۔ ت ف۔ت ا)

 


(ریلیز آئی ڈی: 2223274) وزیٹر کاؤنٹر : 9