امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے ڈبرو گڑھ میں آسام قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے ساتھ ہی تقریباً 1,715 کروڑ روپے کی لاگت سے 5 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان-یورپی یونین تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس نے آسام کی چائے کو پیرس سے برلن تک صفر ٹیرف کے ساتھ پہنچانے کے قابل بنایا ہے
اب ہم ایسا نظام بنا رہے ہیں جس سے دراندازی کرنے والے اب ہندوستان میں داخل نہ ہو سکیں اور جو لوگ پہلے داخل ہو چکے ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ ہم ایک ایک کرکے ان کی شناخت کریں گے اور انہیں ہٹائیں گے
صرف ہماری حکومت ہی آسام کی آبادی کو تبدیل کرنے اور ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی در اندازوں کی کوششوں کو روک سکتی ہے
وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہر موقع پر آسام اور شمال مشرق کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ خطہ ان کے دل میں بستا ہے
اپوزیشن پارٹی نے ووٹ بینک کی خاطر شریمنت شنکر دیو کی مقدس سرزمین کو در اندازوں کے حوالے کر دیا تھا لیکن آسام کی ہمنتا حکومت اب اسے در اندازوں سے پاک کر رہی ہے
آسام کو مزید جامع بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ڈبرو گڑھ کو ریاست کی دوسری راجدھانی کے طور پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
اپوزیشن پارٹی کی حکومت کے دوران کرفیو اور دھماکوں کی آوازیں آتی تھیں۔ آج اسی آسام میں ہماری پارٹی کی حکومت میں بھوپین دا کی موسیقی گونجتی ہے
آسام میں ہمنتا جی کی حکومت کی قیادت میں چائے کے باغات سے تعلق رکھنے والے تین لاکھ سے زیادہ سنتھل، کول، بھیل، منڈا اور بنگالی مزدوروں کو زمین کا مالک بنا دیا گیا ہے
اپوزیشن پارٹی کے دور حکومت میں آسام بم دھماکوں، تشدد اور نوجوانوں کی ہلاکتوں کے لیے جانا جاتا تھا، جب کہ مودی حکومت کے دور میں نوجوانوں کی آمدنی میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے
ایک وقت تھا جب کرفیو، بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازیں یہاں کی فضاؤں میں بھر جاتی تھیں۔ آج بھوپین دا کی موسیقی یہاں سے پوری دنیا تک پہنچتی ہے
مرکزی وزیر داخلہ نے جدید ترین سہولیات سے لیس عالمی معیار کے ملٹی ڈسپلنری اسپورٹس کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا بھی افتتاح کیا، اس کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد رکھا، قانون سازوں کے لیے رہائش گاہوں کی تعمیر کا آغاز کیا، اور وائلڈ لائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا
प्रविष्टि तिथि:
30 JAN 2026 6:14PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے آج ڈبرو گڑھ میں آسام قانون ساز اسمبلی کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا، اس کے ساتھ ہی تقریباً 1,715 کروڑ روپے کی کل لاگت سے 5 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، وزیر مملکت برائے امور خارجہ جناب پبیترا مارگریٹا اور کئی دیگر معززین موجود تھے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امت شاہ نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے 2025 میں اعلان کیا تھا کہ آسام کو شمولی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ڈبرو گڑھ کو ریاست کا دوسرا دارالحکومت بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی حکومتوں میں بہت سے اعلانات صرف اعلانات رہ گئے لیکن اب ہماری پارٹی کی حکومت ہے۔ وزیر اعلیٰ جناب شرما نے یہ اعلان کیا تھا، اور آج 57 بیگھہ اراضی پر آسام کی دوسری قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈبرو گڑھ کے باشندوں کو بھی آسام کی راجدھانی کا باشندہ تصور کیا جائے گا۔ جناب شاہ نے کہا کہ آسام کو شمولی بنانے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ڈبرو گڑھ کو ریاست کی دوسری راجدھانی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سی ذاتیں، برادریاں اور قبائل رہتے ہیں۔ ان سب کا آسام پر حق ہے اور ہم مل کر ایک عظیم آسام بنائیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ آسام کی ندیاں ہماری ثقافت کی وراثت ہیں، ہمارے کسانوں کی اقتصادی لائف لائن ہیں اور ہمارے لیے ماں کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسوں سے آسام سیلاب کے مسئلہ سے دوچار ہے۔ آسام کو سیلاب سے بچانے کے لیے، ہم نے اسپیس ایپلیکیشن سینٹر کے ذریعے ریاست کا ایک سروے کیا اور اس کی بنیاد پر، بڑی گیلی زمینوں کی نشاندہی کی۔ جناب شاہ نے کہا کہ حکومت ہند کی وزارت داخلہ نے پہلے مرحلے میں 15 گیلی زمینوں کو تیار کرنے کے لیے 692 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ اس سے تقریباً 7.5 لاکھ لوگوں کو سیلاب سے بچایا جا سکے گا، تقریباً 77,000 ہیکٹر اراضی کو سیراب کیا جا سکے گا، سیلاب کی شدت کو کم کیا جا سکے گا اور پانی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ان 15 بڑے تالابوں سے آب پاشی فراہم کی جائے گی، جس سے آسام کے کسانوں کو سال میں تین بار فصلیں پیدا کرنے، مویشی پالنے کو فروغ دینے اور ڈیری صنعت کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔ یہ واٹر اسپورٹس کے لیے بھی استعمال ہوں گے اور سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں حکومت ہند نے حال ہی میں یوروپی یونین کے 27 ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ کیا ہے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ ڈبرو گڑھ کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی نے یورپی یونین کے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے آسام کی چائے کو پیرس سے برلن تک صفر ٹیرف کے ساتھ پہنچایا جا سکے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں نے دہائیوں تک آسام کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ، جنگلی حیات اور ماحولیاتی تحفظ، سیمی کنڈکٹر اور چپ صنعت سمیت ہر شعبے میں مودی حکومت کی پہلی ترجیح آسام ہے۔ جناب شاہ نے یہ بھی کہا کہ چاہے وہ ریلوے ہو، آبی گزرگاہیں ہوں، ہوائی اڈے ہوں یا صنعتیں لگانا ہو، ہر شعبے میں وزیر اعظم مودی جی آسام کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی ہر جگہ آسام اور شمال مشرق کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ یہ خطہ ان کے دل میں بستا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں نے آسام کو گولیاں، بم دھماکے، تنازعات اور نوجوانوں کی موت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے مودی جی وزیر اعظم بنے ہیں، 20 سے زیادہ معاہدوں کے تحت پورے شمال مشرق میں 10,000 سے زیادہ نوجوانوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، جس سے آسام اور شمال مشرق کو محفوظ بنایا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب یہاں کرفیو، بم دھماکے اور گولیوں کی آوازیں آتی تھیں، لیکن آج بھوپین دا کی موسیقی اس خطے سے پوری دنیا تک پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مودی حکومت ہے جس نے بھوپین ہزاریکا اور مادر ہند کے عظیم فرزند گوپی ناتھ بوردولوئی کو بھارت رتن یعنی ملک کا سب سے بڑا شہری اعزاز سے نوازا ہے۔ ہم نے یہاں امن، گڈ گورننس، ترقی اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ایک نئی روایت شروع کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ 2021 میں، ڈبرو گڑھ کی سرزمین پر، اپوزیشن حکومت نے ایک ٹول کٹ سرکولیٹ کیا تھا جو آسام مخالف تھی اور اس کا مقصد دنیا بھر میں آسام کی چائے کی شبیہ کو خراب کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں نے آج تک آسام میں ہمارے چائے باغ کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہماری پارٹی کی حکومت نے 2025 میں لینڈ ہولڈنگ ترمیمی ایکٹ پاس کیا، اس طرح 825 چائے کے باغات کے مالکان میں سے 3 لاکھ سے زیادہ سنتھل، کول، بھیل، منڈا اور بنگالی مزدور چائے باغات کے مالک بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی اور حکومت آسام نے لچیت بورفوکن کی سوانح عمری کا ملک کی 23 زبانوں میں ترجمہ کیا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کی حکومتوں نے آسام میں دراندازی کی اجازت دے کر اسے اقتدار حاصل کرنے کے لیے ووٹ بینک کی سیاست کا ہتھیار بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام حکومت نے آبادیاتی تبدیلی کے عمل کو روک دیا ہے اور 1 لاکھ 26 ہزار ایکڑ اراضی کو دراندازوں سے آزاد کر دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ہمانتا بسوا سرما جی کی قیادت میں ہم آسام سے ہر ایک درانداز کو بے دخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ درانداز آسام یا ملک کو کسی بھی طرح سے فائدہ نہیں پہنچا سکتے کیونکہ وہ ہماری آبادی کو تبدیل کر رہے ہیں اور ملک کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبادیاتی تبدیلی کو نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں آسام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور اسے صرف ہماری حکومت ہی روک سکتی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پہلے آسام کی سرحدیں دراندازوں کے لیے کھلی تھیں، لیکن وزیر اعظم مودی جی اور آسام حکومت نے مل کر دراندازوں کو آسام کی سرحدوں میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی نے ووٹ بینک کی خاطر شریمنت شنکر دیو جی کی مقدس سرزمین کو دراندازوں کے حوالے کر دیا تھا، جسے آسام کی ہمنتا حکومت اب دراندازوں سے پاک کر رہی ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلے 5 سالوں میں ہم نے آسام میں بہت اہم اقتصادی اصلاحات بھی حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آسام کی جی ایس ڈی پی کو 4.1 لاکھ کروڑ روپے سے بڑھا کر 7.2 لاکھ کروڑ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹی کے دور حکومت میں آسام بم دھماکوں، تشدد اور نوجوانوں کی موت کے لیے جانا جاتا تھا، وہیں مودی حکومت کے دور میں نوجوانوں کی آمدنی میں 50 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم امن، ترقی، تعلیم، صنعت اور روزگار چاہتے ہیں تو صرف ہماری حکومت ہی اسے فراہم کر سکتی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے پورے ملک کے نوجوانوں میں کھیلوں کے لیے جوش و جذبہ پیدا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی مقابلے ہوں یا بین الاقوامی مقابلے، ہندوستان کے نوجوان آج کھیلوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ نوجوانوں میں محض جوش و خروش سے کچھ حاصل نہیں ہوتا جب تک کہ بنیادی ڈھانچہ، کھیل کی سہولیات، جدید تربیتی انتظامات، شفاف انتخاب کا عمل اور کھلاڑیوں کے لیے حکومت کی طرف سے مکمل تعاون نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈبرو گڑھ میں جدید ترین سہولیات سے آراستہ عالمی معیار کے ملٹی ڈسپلنری اسپورٹس کمپلیکس کے پہلے مرحلے کا افتتاح ہوا ہے۔ 238 کروڑ روپے کی لاگت سے 106 بیگھہ اراضی پر ایک انڈور اسٹیڈیم، سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، لان ٹینس کورٹ، باسکٹ بال کورٹ، والی بال کورٹ، کھلاڑیوں کے لیے ہاسٹل اور کوچ کے لیے رہائش کی تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ 209 کروڑ روپے کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس کے دوسرے مرحلے کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈبرو گڑھ میں آسام قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کے ساتھ ساتھ ریاست کے قانون سازوں کے لیے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 292 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈبرو گڑھ میں ایک وائلڈ لائف ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بھی تعمیر کیا جائے گا۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں بیماریوں کی نگرانی، تحقیق اور تشخیص کے ساتھ ساتھ استعداد کار میں اضافے کی سہولیات بھی ہوں گی۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے درخواست کی کہ اس ادارے میں نہ صرف جانوروں بلکہ پرندوں کے لیے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں سائنسی تحقیق اور جینیاتی امراض کے مطالعہ کا بھی انتظام ہوگا جس کی وجہ سے یہ دنیا میں ایک اہم ادارے کے طور پر قائم ہوگا۔
مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر؎ تعاون نے مہاتما گاندھی کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ باپو نے اپنی تحریکوں کے ذریعے پورے ملک کو بیدار کیا اور ہمارے لیے سوراج حاصل کیا اور وہ اس عظیم روح مہاتما گاندھی جی کے سامنے سجدہ ریز ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
30-01-2026
U: 1326
(रिलीज़ आईडी: 2221008)
आगंतुक पटल : 10