وزارت اطلاعات ونشریات
ویو ایکس نے انڈیا اے آئی امپیکٹ سر براہی اجلاس 2026 کے لیے درخواستیں طلب کیں
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ(سر براہی اجلاس) 2026 میں میڈیا، تفریح اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں اے آئی حل پر توجہ دی جائے گی
ویو ایکس اے آئی اسٹارٹ اپس کے لیے کاروباری نیٹ ورکنگ اور نمائشی جگہ فراہم کرے گا
प्रविष्टि तिथि:
30 JAN 2026 4:18PM by PIB Delhi
ویو ایکس نے نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 16 سے 20 فروری 2026 تک حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام ہونے والی انڈیا اے آئی امپیکٹ سر براہی اجلاس 2026 میں شرکت کے لیے اسٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔ یہ سر براہی اجلاس ( سمٹ) جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حل کی نمائش اور ہندوستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اے آئی ماحولیاتی نظام میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قومی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی ۔

سر براہی اجلاس کے حصے کے طور پر، ویو ایکس ایک خصوصی اسٹارٹ اپ نمائش پروگرام کی سہولت فراہم کرے گا، جس سے منتخب اسٹارٹ اپس اپنے اے آئی پر مبنی مصنوعات اور حل ایک متنوع قومی اور بین الاقوامی سامعین کے سامنے پیش کر سکیں گے۔ وہ اسٹارٹ اپس جو اے وی جی سی-ایکس آر زمرےمیں کام کر رہے ہیں اور اے آئی پرمصنوعات تیار کر رہے ہیں، انہیں اے آئی امپیکٹ اجلاس( سمٹ) کے دوران ایم آئی بی پویلین میں مخصوص نمائش اور کاروباری نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
ایم آئی بی پویلین میڈیا اور تفریح کے شعبے میں جدید اور ابھرتی ہوئی اے آئی ٹیکنالوجیز کو پیش کرنے کے لیے ایک مرکزی مرکز کے طور پر کام کرے گا، جس سے اختراع کاروں کو پالیسی سازوں، صنعت کے رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کرنے اور تخلیقی اور تکنیکی ماحولیاتی نظام( ایکوسسٹم )میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع ملیں گے۔
انڈیا اے آئی امپیکٹ سر براہی اجلاس 2026 بھارت کے اے آئی مصنوعی ذہانت کے اختراعی نظام( انوویشن ایکوسسٹم )کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے، کیونکہ یہ اسٹارٹ اپس اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے درمیان منظم تعامل کے مواقع فراہم کرے گا۔
ویو ایکس کے بارے میں
ویو ایکس وزارتِ اطلاعات و نشریات کی ویوزپہل کے تحت ایک مخصوص اسٹارٹ اپ ایکسیلیریٹر(اسٹارٹ اپ تیز رفتاری پلیٹ فارم) پلیٹ فارم ہے، جو میڈیا، تفریح، اور زبان کی ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام( ایکوسسٹم )میں اختراع کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ بھارت کی اگلی نسل کے تخلیقی اور ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپس کی حمایت کے لیے شروع کیا گیا، ویو ایکس اختراع کاروں ، سرکاری اداروں اور صنعت کے رہنماؤں کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے۔
ویو ایکس ہیکاتھونز، منظم انکیوبیشن پروگرامز، رہنمائی، اور قومی پلیٹ فارمز کے ساتھ انضمام کے ذریعے نئے اور انقلابی خیالات ( آئیڈیاز )کی حمایت جاری رکھتا ہے۔ مضبوط اور مربوط انکیوبیشن ایکوسسٹم کو یقینی بنانے کے لیے، ویو ایکس نے ٹی ہب حیدرآباد اور آئی آئی ٹی دہلی کے ساتھ شراکت کی ہے اور بھارت کے نو انکیوبیشن مراکز ئی آئی سی ٹی ممبئی ، ایف ٹی آئی آئی پونے ، ایس آر ایف ٹی آئی کولکتہ ، آئی آئی ایم سی دہلی ، آئی آئی ایم سی ایزول ، آئی آئی ایم سی امراوتی ، آئی آئی ایم سی ڈھینکنال ، آئی آئی ایم سی کوٹائم ، اور آئی آئی ایم سی جموں میں کام کر رہا ہے۔
*********************
UR-1312
(ش ح۔ ش آ)
(रिलीज़ आईडी: 2220917)
आगंतुक पटल : 5