وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے بھارت -یوروپی یونین کے تاریخ ساز آزاد تجارتی معاہدے پر ایک مضمون شیئر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JAN 2026 2:44PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بھارت -یوروپی یونین کے تاریخ ساز آزاد تجارتی معاہدے پر ، مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کا ایک مضمون شیئر کیا ، جو بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ویژن سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ‘‘ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے ایک تبدیلی لانے والا معاہدہ کیا ہے ، جس سے مارکیٹ کو وسعت ملے گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بھارت کے بنیادی مفادات کو مزید تحفظ حاصل ہو گا ۔
‘ ایکس ’ پر مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی ایک پوسٹ کے جواب میں جناب مودی نے کہا:
‘‘ اس مضمون میں ، مرکزی وزیر جناب @PiyushGoyal نے تاریخ ساز بھارت -یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے بارے میں لکھا ہے ، جو بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ویژن کے ساتھ مکمل طور پر ہم آہنگ ہے ۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ حکومت نے ایک تبدیلی لانے والا معاہدہ کیا ہے ، جس سے مارکیٹ کو وسعت حاصل ہو گی ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بھارت کے بنیادی مفادات کو مزید تحفظ حاصل ہو گا ۔ ’’
************
( ش ح ۔ ش ب ۔ ع ا )
U.No. 1295
(ریلیز آئی ڈی: 2220808)
وزیٹر کاؤنٹر : 50
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam