شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بارامتی کےبدقسمت طیارہ حادثے کے بعد وزارت شہری ہوابازی نے فوری تفتیشی میکانیزم کا آغاز کیا


حادثہ کا شکار طیارے کا بلیک باکس برآمد

حادثے کی مکمل ، شفاف اور بروقت پر تحقیقات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے

प्रविष्टि तिथि: 29 JAN 2026 11:23AM by PIB Delhi

بارامتی کے قریب پیش آنے والی بدقسمت طیارہ حادثے کے بعد ، شہری ہوابازی کی وزارت کی طرف سے تمام مطلوبہ کارروائیوں اور تفتیشی اقدامات کا فوری طور پرآغاز کر دیا گیاہے۔حادثہ کی  مکمل ، شفاف اوربروقت تحقیقات کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے ۔

اے اے آئی بی ، دہلی کے تین افسران کی ایک ٹیم اور ڈی جی سی اے ، ممبئی علاقائی دفتر کے تین افسران کی دوسری ٹیم28 جنوری کو حادثے کی جگہ پر پہنچی ۔  اے اے آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل جناب جی وی جی یوگیندر بھی اسی دن جائے وقوع پر پہنچے تھے ۔  تفتیش تیزی سے جاری ہے اور طیارے کا بلیک باکس برآمد کر لیا گیا ہے ۔

شہری ہوابازی کی وزارت (ایم او سی اے)مقررہ معیاری طریقہ کار (ایس او پی) اور طے شدہ رہنما ہدایات کے مطابق سختی سے بروقت تحقیقات کو مکمل کرنے کے لیے پوری طرح پابند عہد ہے ۔

طیارہ حادثے کی تحقیقات اے اے آئی بی رولز 2025 کے ضابطہ5 اور 11 کے مطابق شروع کی گئی ہے ۔

 

***

 (ش ح –م ش ع۔اش ق)

U. No. 1228

 

 


(रिलीज़ आईडी: 2219968) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Telugu , Malayalam