وزارت خزانہ
مرکزی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کا آخری مرحلہ آج نئی دہلی میں حلوہ تقریب کے ساتھ شروع ہوا
प्रविष्टि तिथि:
27 JAN 2026 4:21PM by PIB Delhi
حلوہ تقریب، جومرکزی بجٹ 2026-27 کی تیاری کے عمل کے آخری مرحلے کی علامت ہے، آج نارتھ بلاک کے بجٹ پریس میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی وزیر برائے خزانہ و کارپوریٹ امور محترمہ نرملا سیتا رامن اور مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ جناب پنکج چودھری کی موجودگی شامل تھی۔
‘حلوہ تقریب’ مرکزی بجٹ کی تیاری میں شامل عہدیداروں کے ‘لاک اِن’سے پہلےمنعقد کی جاتی ہے ۔ مرکزی بجٹ 2026-27 یکم فروری 2026 کو پیش کیا جائے گا
حلوہ تقریب میں مرکزی وزیر خزانہ کے ساتھ وزارت خزانہ کے تحت تمام محکموں کے سکریٹری اور بجٹ کی تیاری میں شامل دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے ۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر ، مرکزی وزیر خزانہ نے بجٹ پریس کا دورہ کیا اور تیاریوں کا جائزہ لیا ، اس کے علاوہ پوری بجٹ ٹیم کو نیک خواہشات پیش کیں ۔
تمام مرکزی بجٹ دستاویزات ، جن میں سالانہ مالیاتی بیان (جسے عام طور پر بجٹ کہا جاتا ہے) ڈیمانڈ فار گرانٹس (ڈی جی) فنانس بل وغیرہ شامل ہیں۔یہ بجٹ یونین بجٹ موبائل ایپ پر بھی دستیاب ہوں گی تاکہ پارلیمنٹ کے اراکین اور عام عوام بجٹ دستاویزات تک آسانی سے ڈیجیٹل طور پر رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ ایپ دو لسانی (انگریزی اور ہندی) ہے اور یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگی ۔ ایپ کو یونین بجٹ ویب پورٹل (www.indiabudget.gov.in) سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے ۔
بجٹ کی دستاویزات یکم فروری 2026 کو پارلیمنٹ میں مرکزی وزیرِ خزانہ کے بجٹ خطاب کے مکمل ہونے کے بعد موبائل ایپ اور ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔
*********
ش ح۔ش آ۔ت ا
U.NO :1138
(रिलीज़ आईडी: 2219207)
आगंतुक पटल : 16