کامرس اور صنعت کی وزارتہ
گلفوڈ 2026 میں ہندوستان161 نمائش کنندگان کے ذریعے متنوع زرعی - غذائی ایکو نظام کوپیش کرے گا
اے پی ای ڈی اے کا بھارتی پویلین آٹھ اعلیٰ صلاحیت والے اسٹارٹ اپس کی نمائش کرے گا
گلفوڈ 2026 میں ہندوستان پہلی مرتبہ شراکت دار ملک ہے
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 11:45AM by PIB Delhi
حکومت ہند کی وزارت تجارت و صنعت کے تحت کام کرنے والی زرعی اور ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات کی ترقی سے متعلق اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) گلفوڈ 2026 میں بھرپور، وسیع اور مؤثرطریقے سے شرکت کر رہی ہے، جو عالمی زرعی - غذائی تجارت میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے مقام کو مزید مستحکم کرتی ہے۔ گلفوڈ 2026 میں ہندوستان شراکت دار ملک ہے، جو ایک قابل اعتماد سورسنگ مرکز، عالمی غذائی تحفظ اور مضبوط سپلائی چین میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر اس کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
گلفوڈ 2026 میں ہندوستان کی شرکت گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں نمایاں طور پر کہیں زیادہ وسیع ہے۔ ہندوستانی پویلین کا حجم گزشتہ برس کے مقابلے میں دوگنا کر دیا گیا ہے، جو ہندوستان کی زرعی و غذائی برآمدات کے بڑھتے ہوئے دائرۂ کار، عالمی سطح پر ہندوستانی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور برآمد کنندگان، اداروں اور اسٹارٹ اپس کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
ہندوستان کی شرکت مجموعی طور پر 1,434 مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر محیط ہے، جس میں 161 نمائش کنندگان مختلف زمروں کی وسیع رینج کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں، یہ زمرے ڈبہ بند خوراک، تازہ اور منجمد مصنوعات، دالیں، اناج اور غلے، مشروبات، ویلیو ایڈیڈ غذائی مصنوعات اور زرعی برآمدی اسٹارٹ اپس پر مشتمل ہیں۔ ہندوستانی پویلین برآمد کنندگان، کسان پروڈیوسر تنظیموں (ایف پی اوز)، کوآپریٹوز، اسٹارٹ اپس، ریاستی حکومتوں کے اداروں اور قومی اداروں کو یکجا کرتا ہے، جو ہندوستان کے زرعی و غذائی ایکو نظام اور برآمدی صلاحیت کی ایک جامع تصویر پیش کرتا ہے۔
ہندوستان کی25 ریاستوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندگان اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں، جو ملک کی وسیع زرعی اور علاقائی تنوع کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں آسام، بہار، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، کرناٹک، کیرالہ، مغربی بنگال (بشمول کولکاتا اور سلی گڑی)، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر (بشمول ممبئی)، میگھالیہ، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ شامل ہیں۔ یہ شرکت علاقہ جاتی زرعی مصنوعات، جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے منسوب اشیاء، نامیاتی پیداوار اور ویلیو ایڈیڈ غذائی مصنوعات کو اجاگر کرتی ہے، جو بین الاقوامی زرعی تجارت میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو ظاہر کرتی ہے۔
گلفوڈ 2026 میں ہندوستان کی موجودگی کو قومی سطح کے اہم اداروں اور سرکاری تنظیموں کی شرکت سے مزید تقویت حاصل ہے۔ ان میں این اے ایف ای ڈی، نیشنل کوآپریٹو ایکسپورٹس لمیٹڈ، نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ، اتراکھنڈ ہارٹیکلچر بورڈ، اسپائسز بورڈ آف انڈیا، ٹی بورڈ آف انڈیا، نیشنل ٹرمرک بورڈ، انڈین رائس ایکسپورٹرز فیڈریشن (آئی آر ای ایف)، آل انڈیا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن، آئی او پی ای پی سی، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن چھتیس گڑھ (ٹی آر ای اے سی جی)، سی اوایم ایف ای ڈی– بہار اسٹیٹ ملک کوآپریٹو فیڈریشن لمیٹڈ، پنجاب اسٹیٹ کوآپریٹو سپلائی اینڈ مارکیٹنگ فیڈریشن لمیٹڈ، ڈائریکٹوریٹ آف ہارٹیکلچر، حکومت بہار، سکم آرگینک فارمنگ ڈیولپمنٹ ایجنسی اور دی سنٹرل ایریکانٹ اینڈ کوکو مارکیٹنگ اینڈ پروسیسنگ کوآپریٹو لمیٹڈ (سی اے ایم پی سی او)سمیت دیگر ادارے شامل ہیں۔
ہندوستان کی شرکت کا ایک نمایاں پہلو بھارتی پویلین ہے، جو اے پی ای ڈی اے کی ایک اہم پہل ہے اور برآمدات کے لیے تیار زرعی و غذائی اور زرعی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے اسٹارٹ اپ زون میں واقع بھارتی پویلین میں آٹھ اعلیٰ صلاحیت کے حامل بھارتی اسٹارٹ اپس شامل ہیں، جن کا انتخاب 100 سے زائد درخواست دہندگان میں سے قومی سطح کے عمل کے ذریعے کیا گیا ہے۔ یہ اسٹارٹ اپس جدید مصنوعات، ٹیکنالوجی پر مبنی حل اور برآمدات کو سہولت فراہم کرنے والی کئی پیشکش متعارف کروا رہے ہیں، جو اے پی ای ڈی اے کے فارم ٹو فارن (کھیت سے بین الاقوامی بازاروں تک) نقطہ نظر سے ہم آہنگ ہیں۔
ہندوستانی پویلین میں پکوانوں کے ایک خصوصی جگہ بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں ایک معروف شیف بھارتی پکوانوں کو تیار کرنے کا براہ راست مظاہرہ کریں گے۔ یہ تجرباتی زون ہندوستانی پکوانوں کی مالامال وراثت، متنوع علاقائی ذائقوں اور بھارتی اجزاء کی ہمہ جہتی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے، جس سے خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوگا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستانی غذائی مصنوعات کی پذیرائی کو فروغ حاصل ہوگا۔
مصنوعات کی نمائش میں دالوں، اناج اور غلے کا ایک جامع سیکشن بھی شامل ہے، جس میں ہندوستانی اقسام کی وسیع رینج پیش کی جا رہی ہے۔ یہ نمائش بنیادی غذائی اجناس کی پیداوار اور برآمدات میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں ہندوستان کے مقام کو مزید مضبوط کرتی ہے۔ نمائش میں معیار، پائیداری، رسائی اور بین الاقوامی معیاروں پر پورا اترنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے، تاکہ عالمی منڈی کی ضروریات کو مؤثر طور پر پورا کیا جا سکے۔
گلفوڈ 2026 دو بڑے مقامات پر منعقد کیا جا رہا ہے، جہاں ہندوستان دونوں مقامات پر بھرپور اور نمایاں موجودگی کے ساتھ شریک ہے۔ دبئی ایکسپو سٹی میں ورلڈ فوڈ ہال، دالوں، اناج اور غلے کے ہال اور گلفوڈ گرین قائم کیے گئے ہیں، جو پائیداری، اختراع اور مستقبل کے غذائی نظام پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ جبکہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) میں بیوریج ہال اور اسٹارٹ اپ ہال منعقد ہو رہے ہیں، جن میں بھارتی پویلین بھی شامل ہے۔
گلفوڈ 2026 میں ہندوستان کی شرکت ہندوستان–متحدہ عرب امارات جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) سے پیدا ہونے والے مواقع کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جس نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور خلیجی خطے میں ہندوستانی زرعی و غذائی مصنوعات کے لیے مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنایا ہے۔
نمائش میں شرکت کے علاوہ، اے پی ای ڈی اے دبئی کے اہم مقامات پر وسیع پیمانے پر خصوصی برانڈنگ اور بلند اثرات والی تشہیری سرگرمیاں انجام دے رہا ہے، جو ہندوستان کے گلفوڈ 2026 میں شراکت دار ملک کے درجہ کے حصہ کے طور پر کی جا رہی ہیں۔ ان میں میٹرو اسٹیشن پر برانڈنگ، بسوں پر تشہیری مہم، پٹرول پمپ، پینل برانڈنگ اور دیگر نمایاں آؤٹ ڈور فارمیٹس شامل ہیں، جو ہندوستان کی موجودگی اور برانڈ کی پہچان میں نمایاں طور پر اضافہ کرتے ہیں۔
اس جامع اور وسیع پیمانے پر شرکت کے ذریعے، اے پی ای ڈی اے کا مقصد خریدار اور فروخت کنندہ کے روابط کو مضبوط بنانا، ہندوستانی برانڈز کو عالمی سطح پر فروغ دینا، اسٹارٹ اپس اور برآمد کنندگان کی حمایت کرنا، ہندوستان کی زرعی و غذائی تنوع کو اجاگر کرنا اور ہندوستان کے کردار کو عالمی زرعی و غذائی قدر کے سلسلے میں ایک قابل اعتماد، جدت پسند اور پائیدار کھلاڑی کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔
*****
U.N. 960
ش ح۔ م ش۔ م ش
(रिलीज़ आईडी: 2217654)
आगंतुक पटल : 22