امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرِ داخلہ جناب امت شاہ کا بالاصاحب ٹھاکرے جی کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت


بالاصاحب ٹھاکرے نے اپنی پوری زندگی ملک، مذہب اور خود داری کے تحفظ کے لیے وقف کی

بالاصاحب نے کسی بھی صورتحال میں اپنے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کے محبانِ وطن ان سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 12:05PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے بالاصاحب ٹھاکرے جی کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکسپر ایک پوسٹ میں، امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے نے اپنی تمام تر زندگی ملک، مذہب اور وقار کی حفاظت کے لیے وقف کر دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالاصاحب نے حالات جیسے بھی ہوں، اپنے اصولوں پر کبھی آنچ نہیں آنے دی، یہی وجہ ہے کہ مہاراشٹر سمیت پورے ملک کے محبانِ وطن کے دلوں میں ان کا احترام ہمیشہ قائم رہے گا۔ جناب شاہ نے کہا، "بالاصاحب ٹھاکرے کے یومِ پیدائش پر، میں انہیں خراج عقیدت  پیش کرتا ہوں۔"

*********

 (ش ح۔ ک ح ۔ ش ہ ب)

UR-963


(रिलीज़ आईडी: 2217627) आगंतुक पटल : 13
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Bengali , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam