بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا انعقاد 18 سے 31 جنوری تک دِلی ہاٹ، نئی دلّی میں کیا جائے گا


نمائش کا افتتاح کل مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای، جناب جیتن رام مانجھی کریں گے

یہ نمائش روایتی دستکاریوں اور ثقافتی تجربات پر مشتمل ہوگی جو’’وشوکرما کا ابھیان، وکست بھارت کا نرمان‘‘ کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے

اس تقریب میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 117 سے زائد فنکار شرکت کریں گے

प्रविष्टि तिथि: 17 JAN 2026 12:51PM by PIB Delhi

بہت  چھوٹے ، چھوٹےاور متوسط درجے کے کاروباری اداروں کی وزارت (ایم ایس ایم ای)، حکومتِ ہند، پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت فنکاروں اور دستکاروں کے لیے خصوصی نمائش پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا انعقاد کر رہی ہے۔ یہ نمائش 18 سے 31 جنوری 2026 تک دِلی ہاٹ، آئی این اے، نئی دلّی میں منعقد ہوگی اور عام لوگ اسے روزانہ صبح 10:30 بجے سے رات 10:00 بجے تک دیکھنے جاسکیں گے۔ نمائش کا افتتاح مرکزی وزیر برائے ایم ایس ایم ای، جناب جیتن رام مانجھی کریں گے، جبکہ ایم ایس ایم ای کی وزیرِ مملکت، محترمہ شوبھا کرندلاجے بھی اس موقع پر موجود ہوں گی۔

پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 کا مقصد بھارت کی روایتی دستکاری کے بھرپور ورثے کو اجاگر کرنا اور فنکاروں  کو ایک نمایاں پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ اپنی دست ساز مصنوعات کو قومی و بین الاقوامی خریداروں،  متعلقہ فریقوں اور عام لوگوں کے سامنے پیش اور فروخت کر سکیں۔

اس تقریب میں ملک کی تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 117 سے زائد دستکار  شرکت کریں گے، جو مختلف روایتی مہارتوں اور دستکاریوں کی ہمہ جہتی قومی نمائندگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ہاٹ کا مقصد  مارکیٹ تک رسائی بڑھانا، اشیا کی نمائش میں اضافہ کرنا اور پی ایم وشوکرما اسکیم کے مستفیدین کے لیے پائیدار روزگار کے مواقع پیدا کرناہے۔ غیر ملکی سفارتی مشنز کے نمائندوں کو بھی پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

نمائش میں روایتی دستکاریوں کی وسیع اقسام، براہِ راست دستکاری کے مظاہرے اور ثقافتی تجربات پیش کیے جائیں گے، جو’’وشوکرما کا ابھیان، وِکست بھارت کا نرمان‘‘ کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ پی ایم وشوکرما ہاٹ 2026 فنکاروں کو بااختیار بنانے، روایتی مہارتوں کے تحفظ اور ایم ایس ایم ای ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومتِ ہند کے عزم کو مزید تقویت دیتا ہے۔

*************************

ش ح-ا ع خ   ۔ر  ا

U-No- 712

 


(रिलीज़ आईडी: 2215596) आगंतुक पटल : 11
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada , Malayalam