وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے )نے آیوروید پر مبنی اسٹارٹ اپس کے لیے ایم ایس ایم ای مواقع سے متعلق آگاہی پروگرام کے ذریعے اسٹارٹ اپ کا قومی دن 2026 منایا

प्रविष्टि तिथि: 17 JAN 2026 1:10PM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ کے قومی دن2026 کے موقع پر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نے اپنے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن سینٹر انکیوبیشن سینٹر فار آیوروید انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ (اے آئی آئی اے-آئی سی اے آئی این ای) کے ذریعے نئی دہلی کیمپس میں آیوروید پر مبنی اسٹارٹ اپس کے لیے ایم ایس ایم ای مواقع سے متعلق ایک آگاہی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا۔ یہ پروگرام ایم ایس ایم ای-ڈیولپمنٹ اینڈ فیسیلیٹیشن آفس، حکومتِ ہند کے اشتراک سے منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں آیوروید اور مربوط صحت کے شعبے میں اختراعات پر خصوصی توجہ کے ساتھ ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پالیسی سازوں، تعلیمی قائدین، اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے والوں اور خواہش مند کاروباری افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا۔ اجلاسوں کے دوران سرکاری معاون اسکیموں، اختراع کے لیے ادارہ جاتی طریقۂ کار، دانشورانہ املاک کے تحفظ، تصدیق و معیار کی ضروریات اور ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کے لیے اہم مالیاتی طریقۂ کار پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

پروگرام کا آغاز ڈاکٹر ارون کمار کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں آیوروید کے شعبے میں اختراع پر مبنی صنعت کاری کا پس منظر پیش کیا گیا۔ ایم ایس ایم ای کے ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سنیل کمار نے آیوروید پر مبنی کاروباری اداروں کے لیے دستیاب ایم ایس ایم ای اقدامات اور سرکاری اسکیموں کا جامع جائزہ پیش کیا۔ پروفیسر منجوشا راجگوپالا نے آیوروید اداروں میں اختراع اور صنعت کاری کو فروغ دینے سے متعلق تعلیمی اور ادارہ جاتی نقطۂ نظر پر اظہارِ خیال کیا۔

کلیدی خطاب ایم ایس ایم ای کے جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر آر کے بھارتی نے کیا، جنہوں نے بالخصوص روایتی ادویات اور تندرستی کے شعبوں میں اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کو فروغ دینے کے لیے مضبوط، پالیسی سے تعاون یافتہ ماحولیاتی نظام کی ضرورت پر زور دیا۔

تکنیکی اجلاسوں کے دوران دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) اور اسٹارٹ اپس کے لیے ان کی اہمیت پر ڈی پی آئی آئی ٹی کی سابق سینئر سائنس داں محترمہ سنگیتا نگر نے تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ایس آئی ڈی بی آئی کی سینئر منیجر محترمہ جیوتی نیرج نے اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے دستیاب مالی معاونت کے طریقۂ کار اور فنڈنگ کے مواقع سے آگاہ کیا۔ پروگرام کا اختتام اے آئی آئی اے-آئی سی اے آئی این ای کے سی ای او جناب سوجیت ایرنیژاتھ اور ایم ایس ایم ای کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جناب نوین کمار کے اظہارِ تشکر پر ہوا۔

اس تقریب نے آیوروید سے جڑے ایک مضبوط، اختراع پر مبنی اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کے لیے اے آئی آئی اے-آئی سی اے آئی این ای کے پختہ عزم کی توثیق کی، جو صنعت کاری، ایم ایس ایم ای ترقی اور پائیدار صحت کے حل سے متعلق قومی ترجیحات کے عین مطابق ہے۔ وزارتِ ایم ایس ایم ای، حکومتِ ہند کی جانب سے میزبان ادارے کے طور پر تسلیم شدہ اے آئی آئی اے-آئی سی اے آئی این ای، اختراع کاروں کو ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے خیالات کو مؤثر کاروباری اداروں میں تبدیل کرنے کے عمل کو مسلسل تقویت دے رہا ہے۔

اس اسٹارٹ اپ کے قومی دن  موقع پر، اے آئی آئی اے، اے آئی آئی اے-آئی سی اے آئی این ای کے ذریعے آیوروید میں صنعت کاری اور اختراع کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ایسے نئے دور کے منصوبوں کی حمایت جاری رکھنے کا اظہار کرتا ہے جو شواہد پر مبنی، پائیدار اور جامع صحت کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں۔

 

 

***

 

 

UR-710

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2215562) आगंतुक पटल : 17
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , Marathi , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu