کامرس اور صنعت کی وزارتہ
اسٹارٹ اپ انڈیا نئے بھارت کی ایک ممتاز تحریک کے طور پر ابھر چکا ہے: وزیر اعظم جناب نریندر مودی
ایک دہائی میں 400 سے دو لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اپس: کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ انڈیا کے اثرات کو اجاگر کیا
حکومت ڈیپ ٹیک کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ اسٹارٹ اپس اب 50 سے زائد شعبوں میں سرگرم ہیں، اورفنڈ آف فنڈز ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے: جناب پیوش گوئل
ڈیپ ٹیک ریسرچ کو عالمی معیارات تک پہنچانے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کا آر اینڈ ڈی فنڈ: جناب پیوش گوئل
اسٹارٹ اپ انقلاب پورے ہندوستان میں پھیلا ہوا ہے ، جو ٹائر-II اور ٹائر-III شہروں سے کارفرما ہے: جناب پیوش گوئل
ہندوستان میں عالمی سطح پر دلچسپی کے بڑھنے کے ساتھ، اسٹارٹ اپ تعاون آزاد تجارتی معاہدوں کے مذاکرات میں اہمیت اختیار کر گیا ہے: جناب پیوش گوئل
ڈی پی آئی آئی ٹی نے پانچویں نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز اور ریاستوں کی اسٹارٹ اپ رینکنگ کے نتائج کا اعلان کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 JAN 2026 4:49PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقع پر بھارت منڈپم، نئی دہلی میں اسٹارٹ اپ کے بانیوں، اختراع کاروں اور نوجوان کاروباریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا کا دس سالہ سفر لاکھوں خوابوں اور نوجوان تخیل کی تشکیل سے ایک انقلاب بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اب محض ایک سرکاری اسکیم سے بڑھ کر نئے بھارت کی ایک ممتاز تحریک بن چکا ہے۔
وزیر اعظم نے اجاگر کیا کہ صرف دس سال میں بھارت دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بن چکا ہے۔ 2014 میں 500 سے کم اسٹارٹ اپس تھے، جو آج دو لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں، جبکہ یونیکورنز کی تعداد چار سے تقریباً 125 تک بڑھ گئی ہے۔ بھارتی اسٹارٹ اپس اب آئی پی اوز شروع کر رہے ہیں، روزگار پیدا کر رہے ہیں اور عالمی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ صرف 2025 میں تقریباً 44,000 اسٹارٹ اپس رجسٹر ہوئے، جو کسی بھی سال کی سب سے زیادہ تعداد ہے، اور اس سے ایکو سسٹم کی تیز رفتار ترقی کا پتہ چلتا ہے۔ انہوں نے زرعی، فِن ٹیک، موبلٹی، صحت اور پائیداری جیسے شعبوں کے نوجوان نوآوروں کے ساتھ اپنی بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیالات، اعتماد اور حوصلہ ایک ایسے نئے بھارت کی عکاسی کرتے ہیں جو حقیقی دنیا کے مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے۔وزیر اعظم نے نوجوانوں سے ملاقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کے بڑے خواب دیکھنے کے حوصلے کی تعریف کی، کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا نے انہیں تخلیق کے لیے کھلا آسمان فراہم کیا ہے، اور آج موجود کئی نوجوان کاروباری مستقبل میں بھارت کی اسٹارٹ اپ کامیابی کی مثال بنیں گے۔
وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے دس سال قبل، وزیر اعظم نے قوم کو ایک نئی سوچ سے متعارف کرایا، جس میں نوجوانوں سے کہا گیا کہ وہ محض نوکری کے خواہاں بننے کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے بنیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک فخر کے ساتھ دیکھ رہا ہے کہ یہ تبدیلی وزیرِ اعظم کی قیادت میں واضح طور پر عملی شکل اختیار کر رہی ہے۔
جناب گوئل نے یاد دلایا کہ جب اسٹارٹ اپ انڈیا 2016 میں شروع ہوا تھا، ملک میں صرف تقریباً 400 اسٹارٹ اپس تھے۔ آج یہ تحریک بہت وسیع ہو گئی ہے، اور دو لاکھ سے زائد اسٹارٹ اپس محکمہ برائے صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) میں رجسٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اسٹارٹ اپس نے ملک بھر میں تقریباً 21 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
اسٹارٹ اپ انڈیا کے وسیع اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ یونیورسٹیوں کے اعزازی اجتماعات میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کے دوران وہ نوجوانوں میں ایک نیا اعتماد دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کئی کیمپس ‘‘منی شارک ٹینکس’’ میں تبدیل ہو گئے ہیں، جہاں طلبہ اپنے خیالات کو عملی شکل دینے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے اس تبدیلی کو وزیرِ اعظم کی بصیرت افروز قیادت اور مسلسل حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔
آئی آئی ٹی مدراس ، مرکز برائے نوآوری (مرکز برائے اختراع) میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے، جناب گویال نے کہا کہ وہ طلبہ کے جوش، تخلیقی صلاحیتوں اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کی صلاحیتیں اور مہارتیں بھارت کی عالمی چیلنجز کے حل اور دنیا میں جدت کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہیں۔
وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل نے کہا کہ بھارتی اسٹارٹ اپس اس وقت 50 سے زائد شعبوں میں سرگرم ہیں، جن میں ڈیپ ٹیک، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ، کوانٹم کمپیوٹنگ، ایگری ٹیک، اسپیس ٹیک، ڈرون ٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور راکٹ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹارٹ اپس معیشت کے تمام اہم اور زیادہ موثر شعبوں میں ترقی کر رہے ہیں۔
اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے، جناب گوئل نے یاد دلایا کہ حکومت نے 2016 میں10,000 کروڑ روپے کا فنڈ آف فنڈز قائم کیا تاکہ ابتدائی سرمایہ فراہم کیا جا سکے اور اسٹارٹ اپس کو سوچ سمجھ کر خطرات اٹھانے کی صلاحیت دی جا سکے۔ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد، گزشتہ مرکزی بجٹ میں10,000 کروڑ روپے کا دوسرا مرحلہ منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اس فنڈ کا ایک بڑا حصہ ڈیپ ٹیک اور ہائی ٹیک شعبوں میں استعمال کرنا ہے تاکہ نوجوانوں میں کاروباری جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نے 1 لاکھ کروڑ روپے کا ایک فنڈ تحقیق، ترقی اور جدت کے لیے بھی اعلان کیا ہے، جو محققین، سائنسدانوں اور اسٹارٹ اپس کو عالمی معیار کے مطابق ڈیپ ٹیک میں جدید تحقیق کرنے کے لیے مدد فراہم کرے گا۔
جناب گویال نے کہا کہ اسٹارٹ اپس اب ملک کے ہر کونے میں موجود ہیں، اور تقریباً 50 فیصد اسٹارٹ اپس ٹائر-II اور ٹائر-III شہروں سے پیدا ہوئے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسٹارٹ اپ انقلاب واقعی ایک بھارتی تحریک بن چکا ہے۔ انہوں نے شمال مشرقی خطے کی مثال دیتے ہوئے سِکم میں اسٹارٹ اپس کے شاندار کام اور آسام میں نوجوانوں اور چائے کے کسانوں کے درمیان جدید زرعی تکنیک کے نفاذ کو اجاگر کیا۔ جنوبی بھارت میں، انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش ڈرون کیپٹل کے طور پر ابھرتا جا رہا ہے، جبکہ کرناٹک اور تمل ناڈو ڈیپ ٹیک اور اے آئی اسٹارٹ اپس کے ہب بن چکے ہیں۔
جناب گوئل نے کہا کہ دنیا بھارت کو بہت امید اور خوش آئند نظر سے دیکھ رہی ہے۔ غیر ملکی وفود اور آزاد تجارتی معاہدوں کے مذاکرات کے دوران کئی ممالک نے بھارت کے ساتھ اسٹارٹ اپ تعلقات قائم کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اندازہ لگایا کہ تقریباً 100 ممالک بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے ساتھ تعاون کے لیے انٹر اسٹارٹ اپ کوآرڈینیشن پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گویال نے اختتام میں یہ یقین ظاہر کیا کہ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں بویا گیا اسٹارٹ اپ انڈیا کا بیج مسلسل پھلے پھولے گا اور 140 کروڑ بھارتیوں کے مشترکہ خواب یعنی ‘‘وِکست بھارت’’ کے وژن کو حقیقت بنانے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔
جیسے جیسے بھارت اسٹارٹ اپ انڈیا کے دس سال مکمل کر رہا ہے، محکمہ برائے صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارتِ تجارت و صنعت، ملک میں مضبوط، جامع اور جدت پر مبنی کاروباری ماحول قائم کرنے کی مسلسل پالیسی پر مبنی کوششوں کی دس سالہ کامیابی کا جشن منا رہا ہے۔ یہ تقریبات آج نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے موقع پر اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، جس میں ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ ایکسرسائز اور نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز کے پانچویں ایڈیشن کے نتائج بھی اعلان کیے جا رہے ہیں، اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے اہم فریقین کو ایک ساتھ لایا جا رہا ہے۔
16 جنوری 2016 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا، جس کا مقصد جدت کی پرورش، کاروباری ماحول کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کو ممکن بنانا تھا، اور بھارت کو محض نوکری کے خواہاں ملک کی بجائے روزگار پیدا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھنے کا وژن تھا۔گزشتہ دس سالوں میں، یہ اقدام بھارت کی اقتصادی اور جدت کی بنیاد کے ستون کے طور پر ابھرا ہے، جس نے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط کیا، سرمایہ اور رہنمائی تک رسائی کو بڑھایا، اور ایسے ماحول کو فروغ دیا جہاں اسٹارٹ اپس شعبوں اور جغرافیائی علاقوں میں پھیل سکیں۔ اسٹارٹ اپس کے ملک کی تعمیر، سماجی و اقتصادی ترقی اور خود انحصاری میں اہم کردار کے اعتراف میں، وزیرِ اعظم نے 2022 میں 16 جنوری کو نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
گزشتہ دہائی میں، بھارت کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم نے غیر معمولی ترقی دیکھی ہے، جس میں ملک بھر میں ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعے 2,00,000 سے زائد اسٹارٹ اپس کو تسلیم کیا گیا ہے۔ یہ ادارے روزگار کے مواقع پیدا کرنے، جدت پر مبنی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں ملکی ویلیو چینز کو مضبوط کرنے کے اہم محرک بنے ہیں۔ مسلسل پالیسی کی حمایت، ادارہ جاتی سہولت کاری اور تمام ایکو سسٹم میں تعاون کے ذریعے، اسٹارٹ اپ انڈیا کی پہل وِکست بھارت @ 2047 کے قومی وژن کو آگے بڑھا رہی ہے، اور نوجوان کاروباریوں کو شمولیتی ترقی، تکنیکی پیش رفت اور طویل مدتی اقتصادی مضبوطی کے لیے ایک محرک کے طور پر فروغ دے رہی ہے۔
نیشنل اسٹارٹ اپ ڈے کی تقریبات کے سلسلے میں، ڈی پی آئی آئی ٹی نے پانچویں ایڈیشن کے نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز (این ایس اے 5.0) اور ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ ایکسرسائز (ایس آر ایف 5.0) کے نتائج کا اعلان کیا، جو اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی کارکردگی بڑھانے اور اسٹارٹ اپ منظرنامے میں شاندار کار کردگی کو تسلیم کرنے کے لیے اہم قومی پلیٹ فارمز بن چکے ہیں۔
نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز ایسے اسٹارٹ اپس کو تسلیم کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو جدت، توسیع پذیری اور سماجی اثرات میں نمایاں ہیں، اور ان کے لیے ایک منظم قومی پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ اعلیٰ اثر والے اداروں کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔ اسٹارٹ اپ انڈیا کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر پانچویں ایڈیشن میں نئے اور مستقبل پر مبنی ایوارڈ کیٹیگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جو ایکو سسٹم کی بڑھتی ہوئی پختگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس ایڈیشن میں 20 ایوارڈ کیٹیگریز شامل ہیں، جن میں ٹائر-II اور ٹائر-III شہروں کے اسٹارٹ اپس، ڈیپ ٹیک جدت اور قومی ترقیاتی ترجیحات سے ہم آہنگ ابھرتے ہوئے شعبوں کو تسلیم کیا گیا ہے۔
ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک، ایک عملی پالیسی اور گورننس کا آلہ ہے جو یہ جانچنے میں مدد دیتا ہے کہ کس حد تک ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے زمینی سطح پر اسٹارٹ اپ کی ترقی کو فروغ دے رہے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ اور تعاون کو فروغ دے کر، یہ فریم ورک ملک بھر میں مضبوط اور مؤثر اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔
ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک کا پانچواں ایڈیشن گزشتہ ایڈیشنز کے تجربات پر مبنی ہے اور اس میں قابلِ پیمائش نتائج، طویل مدتی پائیداری، اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز کی مضبوطی پر زیادہ زور دیا گیا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا جائزہ چھ اصلاحاتی شعبوں اور انیس واضح طور پر متعین اقدامات کے نقاط کے تحت لیا جاتا ہے، جن میں پالیسی اور ادارہ جاتی معاونت، جسمانی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، فنڈ تک رسائی، مارکیٹ رسائی اور روابط، کاروباریوں اور ایکو سسٹم کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے صلاحیت سازی، اور جدت پر مبنی ترقی شامل ہیں۔اس ایڈیشن میں 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی شمولیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک بھر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی پختگی کو مضبوط کرنے، نفاذ کو بہتر بنانے اور اسٹارٹ اپس کو مختلف علاقوں میں بڑھنے اور ترقی کرنے کے قابل بنانے کے لیے قومی سطح پر مشترکہ عزم موجود ہے۔
نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز اور ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ ایکسرسائز نے اس بات کو مؤثر انداز میں متعین کیا ہے کہ ملک بھر میں اسٹارٹ اپ کی کامیابی کو کس طرح تسلیم کیا جائے اور ایکو سسٹم کی کارکردگی کو کس طرح ناپا جائے۔ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اسٹارٹ اپس کو انعام دے کر اور ریاستی سطح پر حکومت کے اقدامات کا جائزہ لے کر، یہ اقدامات جوابدہی کو فروغ دیتے ہیں، معیار کو بلند کرتے ہیں اور ملک بھر میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کی ترقی کی رفتار کو تیز کرتے ہیں۔
جیسے ہی اسٹارٹ اپ انڈیا اپنے دس سال مکمل کر رہا ہے، یہ دہائی واضح پالیسی وژن، مؤثر اور مسلسل عمل درآمد، اور بڑھتے ہوئے کاروباری اعتماد کی ایک روشن مثال بن کر ابھری ہے۔ آج کے اسٹارٹ اپس نہ صرف جدت اور روزگار کے اہم محرک ہیں بلکہ وہ اقتصادی استحکام، خود انحصاری اور قومی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے بھارت عالمی سطح پر کاروبار اور اختراع کے ایک ممتاز مرکز کے طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔
ضمیمہ-1: نیشنل اسٹارٹ اپ ایوارڈز (این ایس اے 5.0)- زمرہ وار فاتحین
|
ایوارڈ کا زمرہ
|
اسٹارٹ اپ کا نام
|
ریاست / یو ٹی
|
|
ایگری انوویشن ایوارڈ
|
اے آر ای ای ٹی ای
|
مہاراشٹر
|
|
اسپائر ایوارڈ
|
فیوز لیج انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کیرالہ
|
|
بہترین ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ ایوارڈ
|
ٹرائی نینو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
مہاراشٹر
|
|
بوٹسٹرا یپڈ ایوارڈ
|
پمپ اکیڈمی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کرناٹک
|
|
سرکلر اکانومی انوویٹر ایوارڈ
|
ای سی ایس ٹی پی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کرناٹک
|
|
کمیونٹی ڈویلپمنٹ کیٹیلسٹ
|
کریڈٹ بکیٹ ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
بہار
|
|
کری ایٹیو انڈسٹری ڈسرپٹیو
|
ممیراکی ریٹیل اینڈ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
ہریانہ
|
|
ایف اینڈ بی ٹریل بلیزرس
|
پراکسی فارما پرائیویٹ لمیٹڈ
|
مہاراشٹر
|
|
فنٹیک ریویلیوشن کیٹالسٹ ایوارڈ
|
ٹمبل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
دہلی
|
|
ہیلتھ ٹیک ایکسیلنس ایوارڈ
|
بلیو فینکس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
مہاراشٹر
|
|
ہیومینی ٹیرین امپیکٹ
|
کبیرجی ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
گجرات
|
|
انکلوسیو ڈیزائن ایکسی لینس
|
گلوا ٹرکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
مہاراشٹر
|
|
انوویشن ٹریل بلزرز
|
سن فاکس ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
اتراکھنڈ
|
|
میک ان انڈیا ایکسیلنس
|
گوٹ روبوٹکس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
تمل ناڈو
|
|
نیکسٹ جین انوویٹر
|
مین الیکٹرک آٹوموٹیوز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
دہلی
|
|
رائزنگ اسٹار ایوارڈ
|
ایویوٹرون ایرو اسپیس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
راجستھان
|
|
سپلائی چین اسٹارٹ اپ آف دی ائیر
|
ادیوگ ینتر ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ
|
دہلی
|
|
اربن موبلٹی ایکسی لینس
|
اینٹیوپل ای- موبیلیٹی پرائیویٹ لمیٹڈ
|
کرناٹک
|
|
انفراسٹرکچر کے لیے ویژنری ایوارڈ
|
ہائفن ایس سی ایس پرائیویٹ لمیٹڈ
|
اتر پردیش
|
|
ومین- لیڈ انوویٹر
|
ایریویشن فیشن ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ
|
ہریانہ
|
ضمیمہ-II: ریاستوں کے اسٹارٹ اپ رینکنگ فریم ورک (ایس آر ایف 5.0) کے نتائج
|
بہترین کارکردگی
|
|
زمرہ اے
|
گجرات
|
|
زمرہ بی
|
اروناچل پردیش، گوا
|
|
سر فہرست اعلی کارکردگی پیش کرنے والے
|
|
زمرہ اے
|
کرناٹک، پنجاب، تمل ناڈو، اتر پردیش
|
|
زمرہ بی
|
ہماچل پردیش
|
|
قائدین
|
|
زمرہ اے
|
آندھر پردیش، ہریانہ، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان، تلنگانہ، اتراکھنڈ
|
|
زمرہ بی
|
منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ
|
|
خواہشمند قائدین
|
|
زمرہ اے
|
آسام، بہار، جموں و کشمیر، اوڈیشہ
|
|
زمرہ بی
|
انڈمان اور نکوبار جزائر، میزورم، سکم، تریپورہ
|
|
ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام
|
|
زمرہ اے
|
چھتیس گڑھ، دہلی کے این سی ٹی
|
|
زمرہ بی
|
چنڈی گڑھ دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو؛ لداخ; لکشدیپ؛ پڈوچیری
|
******
ش ح۔ ش ت۔ رب
U. No. 685
(रिलीज़ आईडी: 2215413)
आगंतुक पटल : 6