وزارت دفاع
کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ 2026 پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل کے لیے مفت پاس
प्रविष्टि तिथि:
12 JAN 2026 7:00PM by PIB Delhi
23 جنوری 2026 کو کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ 2026 پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے پاس 15 جنوری سے 16 جنوری تک مفت دستیاب ہوں گے۔ پاس براہ راست آمنترن ویب سائٹ یعنی www.aamantran.mod.gov.in یا آمنترن موبائل ایپ کے ذریعے سے بک کیے جاسکتے ہیں جو اینڈرائیڈ(Gov.in App Store) اور آئی او ایس ایپ اسٹور دونوں پر دستیاب ہیں ۔ ایپس کو درج ذیل کیو آر کوڈز کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
اینڈرائیڈ(Gov.in App Store)

آئی او ایس ایپ اسٹور

پاس کی بکنگ کے لیے تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
|
تقریب
|
پاس / رجسٹریشن کی قیمت
|
شیڈیول
|
|
یوم جمہوریہ پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل (23.01.2026)
|
بلاقیمت
(0/- روپے)
|
15-16 جنوری، صبح 9 بجے سے لے کر اُس دن کا کوٹا ختم ہو جانے تک
|
یوم جمہوریہ تقریب 2026 سے متعلق معلومات https://rashtraparv.mod.gov.in/ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:479
(रिलीज़ आईडी: 2213923)
आगंतुक पटल : 16