خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے خواتین اور بچوں کی ترقی کے لیے شراکت داری کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایک مربوط ڈیجیٹل پورٹل پنکھوڑی کا آغاز کیا
پنکھوڑی پورٹل کا آغاز پورے ہندوستان میں خواتین اور بچوں کی جامع ، باہمی تعاون اور نتائج پر مبنی ترقی کے لیے ڈیجیٹل حل سے فائدہ اٹھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے
یہ ایک شفاف ، قابل اعتماد اور ٹیکنالوجی سے چلنے والے فریم ورک کے ذریعے حکومت کے ساتھ سی ایس آر اور شراکت داری کرنے میں آسانی کو بڑھاوا دے گا
प्रविष्टि तिथि:
08 JAN 2026 3:00PM by PIB Delhi
حکومت ہند ملک بھر میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود ، تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے ۔ اس عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت نے پنکھوڑی کا آغاز کیاہے ، جو ایک مربوط کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)اور شراکت داری کی سہولت فراہم کرنے والا ڈیجیٹل پورٹل ہے اور جس کا مقصد خواتین اور بچوں کی ترقی کے اقدامات میں ہم آہنگی ، شفافیت اور متعلقین کی منظم شراکت داری کو مضبوط کرنا ہے ۔
پنکھوڑی پورٹل کا آج (8 جنوری 2026)خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اَنپورنا دیوی نے خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر اور خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب انل ملک کی موجودگی میں کیا ۔

یہ پہل وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بیان کردہ وژن سے تحریک حاصل کرتی ہے ، جو اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ٹیکنالوجی شفافیت ، شرکت اور اعتماد کو فعال کرکے حکومت اور شہریوں کے درمیان ایک پل کا کام کرتی ہے اور یہ کہ جن بھاگیداری (لوگوں کی شرکت)قوم کی تعمیر کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔ پنکھوڑی ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنا کر اس وژن کی عکاسی کرتا ہے، جو حکومت ، شہریوں اور اداروں کو سماجی ترقی کے لیے باہمی تعاون سے کام کرنے کے لیے یکجا کرنے کام کرتا ہے ۔
پنکھوڑی کو ایک سنگل ونڈو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے طور پر تیار کیا گیا ہے جو افراد ، غیر مقیم ہندوستانیوں (این آر آئی) ، غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز)، کارپوریٹ سماجی ذمہ داری(سی ایس آر)کے شراکت داروں، کارپوریٹ اداروں اور خواتین اور بچوں کی ترقی کے شعبے میں کام کرنے والی سرکاری ایجنسیوں کو یکجا کرنے کا کام کرتا ہے۔ یہ پورٹل غذائیت، صحت، ابتدائی بچپن کی دیکھ بھال اور تعلیم (ای سی سی ای) بچوں کی فلاح و بہبود، تحفظ،بحالی اور خواتین کی حفاظت اور انہیں بااختیار بنانے سمیت کلیدی موضوعاتی شعبوں میں رضاکارانہ اور ادارہ جاتی شراکت کو ہموار اور متحد کرتا ہے۔
یہ پورٹل سی ایس آر اور رضاکارانہ شراکت کے لیے ایک مشترکہ ڈیجیٹل انٹرفیس فراہم کرکے متعلقین میں تال میل اور ہم آہنگی کو بڑھاتا ہے اور خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اقدامات کے بہتر نفاذ، نگرانی اور جوابدہی کی حمایت کرتا ہے۔
پنکھوڑی ایک منظم اور شفاف ڈیجیٹل میکانزم کے ذریعے وزارت کے فلیگ شپ مشن-مشن سکشم آنگن واڑی اور پوشن 2.0، مشن واتسلیہ اور مشن شکتی کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے اور اسے مضبوطی دیتا ہے۔ شراکت دار پورٹل پر اندراج کرتے ہیں، اقدامات کی نشاندہی کرتے ہیں، تجاویز جمع کرتے ہیں اور واضح طور پر بیان کردہ منظوری کے ورک فلو کے ذریعے اپنے تعاون کی صورتحال کو ٹریک کرتے ہیں ۔
شفافیت، جوابدگی اور پتہ لگانے کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا یہ پورٹل مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں، عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور سرکاری و نجی شعبوں کے متعلقین کے درمیان تعاون کی سہولت بہم پہنچاتا ہے ۔ مالی شفافیت اور جواب دہی کو مزید مستحکم کرنے کے لیے، پورٹل کے ذریعے تمام شراکتوں کو صرف غیر نقد طریقوں کے ذریعے قبول کیا جاتا ہے۔
پنکھوڑی پورٹل کا آغاز پورے ہندوستان میں خواتین اور بچوں کی جامع، باہمی تعاون اور نتائج پر مبنی ترقی کے لیے ڈیجیٹل حل سے فائدہ اٹھانے کی طرف ایک اہم قدم ہے، جو ایک شفاف، قابل اعتماد اور ٹکنالوجی کے ذریعے حکومت کے ساتھ سی ایس آر اور شراکت داری کرنے میں آسانی کو بڑھاتا ہے۔ اس سے 14 لاکھ سے زیادہ آنگن واڑی مراکز، پانچ ہزار سے زیادہ بچوں کی دیکھ بھال کے اداروں، تقریباً 800 ون اسٹاپ مراکز (او ایس سی)، 500 سے زیادہ سکھی نواس اور 400 سے زیادہ شکتی سدن کے ذریعے فراہم کیے جانے والے بنیادی ڈھانچے اور خدمات میں بہتری آئے گی،جس سے بالآخر ان اداروں کے ذریعے خدمات حاصل کرنے والے کروڑوں عام شہریوں کی زندگی آسان ہو جائے گی۔
********
ش ح۔ م م۔ن ع
U-280
(रिलीज़ आईडी: 2212437)
आगंतुक पटल : 15