وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے کمیشننگ انڈین کوسٹ گارڈ جہاز (آئی سی جی ایس) ‘سمدر پرتاپ’ کی ستائش کی
प्रविष्टि तिथि:
07 JAN 2026 8:54AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے انڈین کوسٹ گارڈ جہاز (آئی سی جی ایس) ‘سمدر پرتاپ’ کی کمیشننگ کو سراہا جو ہندوستان کے سمندری سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جدید جہاز کی شمولیت متعدد وجوہات کی بنا پر قابل ذکر ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کمیشننگ سے دفاعی اور سمندری صلاحیت میں آتم نر بھر بھارت کے ہندوستان کے ویژن کو تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ملک کے سکیورٹی آلات کو تقویت ملتی ہے، ساحلی چوکسی میں اضافہ ہوتا ہے اور ہندوستان کے وسیع سمندری مفادات کی حفاظت ہوتی ہے۔ یہ ماحول دوست آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کے ساتھ پائیداری کے لیے مضبوط عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
ایکس پر جناب راج ناتھ سنگھ کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے جناب مودی نے لکھا:
‘‘انڈین کوسٹ گارڈ جہاز (آئی سی جی ایس) ‘سمدر پرتاپ’ کی کمیشننگ متعدد وجوہات کی بناء پر قابل ذکر ہے، جس میں یہ حقیقت بھی شامل ہے کہ اس سے خود انحصاری کے ہمارے ویژن کو تقویت ملتی ہے، ہمارے حفاظتی آلات کو تقویت ملتی ہے اور پائیداری کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
‘‘IndiaCoastGuard@
*****
ش ح – ظ ا- م ذ
UR No. 219
(रिलीज़ आईडी: 2211982)
आगंतुक पटल : 27
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
Marathi
,
English
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam