مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمپن:ڈیجیٹل انٹیگریشن کے ذریعے  ڈی او ٹی کےپنشن یافتگان کے لیے پنشن کے نظم کاکایا پلٹ

प्रविष्टि तिथि: 05 JAN 2026 3:58PM by PIB Delhi

سمپن( سسٹم فاراکاؤنٹنگ اینڈ مینجمنٹ آف پنشن) محکمہ ٹیلی مواصلات(ڈی او ٹی) کے پنشن یافتگان کے لیے ایک مربوط، آن لائن پنشن مینجمنٹ سسٹم ہے، جو پنشن کی پروسیسنگ، منظوری اور پنشن یافتگان کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست منتقلی کا واحد پلیٹ فارم ہے۔ اس میں آن لائن شکایات کا ازالہ، ڈیجیٹل پروفائل مینجمنٹ اور ٹرانزیکشن ریکارڈ کی سہولت بھی پیش کی جاتی ہے، جس سے محکمہ ٹیلی مواصلات سے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے شفافیت اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔

 

001.jpg

 

ڈیجیٹل گورننس اور پیپر لیس خدمات کے حکومت کے وژن کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے، پنشن سے متعلق اہم دستاویزات یعنی گریچویٹی کی ادائیگی کے آرڈرز، پنشن سرٹیفکیٹس/ای پی پی او، پنشن کمیوٹیشن کی ادائیگی کے آرڈرز اور فارم 16 اب ڈیجی لاکرکے ذریعے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس انضمام  سےپنشن یافتگان کو محفوظ طریقے سے کسی بھی وقت اور کہیں بھی اپنے سرکاری دستاویزات تک رسائی، ذخیرہ کرنے اور بازیافت کرنے کی سہولت ملتی ہے، جس سے زیادہ سہولت، توثیق اور ریکارڈ کے طویل مدتی ڈیجیٹل تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

 

SAMPANN — “सम्पन्न जीवन, निश्चिंत जीवन

*****

 ( ش ح ۔ م ش ع۔اش ق)

U. No. 156

 


(रिलीज़ आईडी: 2211570) आगंतुक पटल : 16
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Gujarati , हिन्दी , Bengali-TR , Tamil , Kannada