ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے لیے پی ایل آئی اسکیم: حکومت نے نئی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 تک بڑھا ئی

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 5:23PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ٹیکسٹائل کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو(پی ایل آئی) اسکیم کے تحت نئی درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ توسیع اگست 2025 میں ایپلی کیشن پورٹل کے دوبارہ کھلنے کے بعد سے موصول ہونے والے اہم ردعمل کے بعد کی گئی ہے ، جس میں ٹیکسٹائل کمپنیوں کی طرف سے مین میڈ فائبر (ایم ایم ایف) ملبوسات ، ایم ایم ایف کپڑے  اور تکنیکی ٹیکسٹائل سمیت ترجیحی شعبوں میں تجاویز پیش کی جا رہی ہیں ۔

یہ فیصلہ ہندوستان کے ٹیکسٹائل شعبے میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور اس کا مقصد اضافی وقت فراہم کر کےاہل درخواست دہندگان کی شرکت کو آسان بنانا ہے۔ درخواست جمع کروانے کا پورٹل : /pli.texmin.gov.in// 31؍مارچ 2026 تک کلا رہےگا۔

*****

UR-0070

 (ش ح۔  م ع ن-ن ع) 


(रिलीज़ आईडी: 2210865) आगंतुक पटल : 15
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Malayalam