ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاراشٹر کے پالگھر میں بلٹ ٹرین پروجیکٹ میں پہلی پہاڑی سرنگ میں کامیابی حاصل ہوئی: جناب اشونی ویشنو


اشونی ویشنو نے کہا کہ بلٹ ٹرین متوسط طبقے کے لیے کفایتی سفر فراہم کرے گی

ایم اے ایچ ایس آر منصوبہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور علاقے میں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا

بلٹ ٹرین کے ذریعے ممبئی سے احمد آباد کا سفر صرف 1 گھنٹہ 58 منٹ طے کیا جاسکے گا

प्रविष्टि तिथि: 02 JAN 2026 3:24PM by PIB Delhi

ریلوے، اطلاعات و نشریات اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے مہاراشٹر کے پالگھر میں بلٹ ٹرین منصوبے کی دوسری سرنگ کے اختراعی کام کے مکمل ہونے کے ساتھ ایک اہم سنگ میل کا اعلان کیا۔ یہ ریاست میں منصوبے کی پہلی پہاڑی سرنگ ہے۔ یہ اختراعی کام تقریباً 1.5 کلومیٹر طویل پہاڑی سرنگ (ایم ٹی – 5) میں حاصل کیا گیا، جو پالگھرضلع کی سب سے لمبی سرنگوں میں سے ایک ہے اور ویرار اور بوئیسر بلٹ ٹرین اسٹیشنوں کے درمیان واقع ہے۔

ایم ٹی -5 سرنگ کی کھدائی دونوں سروں سے کی گئی اور جدید ڈرل اینڈ بلاسٹ طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے یہ کھدائی 18 مہینوں کے اندر مکمل کی گئی۔ اس طریقہ کار سے کھدائی کے دوران زمین کے طرز عمل کی حقیقی وقت میں نگرانی ممکن ہوتی ہے اور اس کے مطابق سپورٹ سسٹمز جیسے شاٹ کریٹ، راک بولٹس اور لیٹس گرڈرز نصب کیے جا سکتے ہیں۔ سرنگ سازی کی تمام سرگرمیوں کے دوران تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر، جن میں وینٹیلیشن، آگ سے بچاؤ کے اقدامات اور مناسب داخلے و خروج کے انتظامات شامل ہیں، باریک بینی سے عمل کیا گیا۔

ashwani 1.jpg

ashwani 2.jpg

اس سے پہلے، تھانے اور بی کے سی کے درمیان تقریباً 5 کلومیٹر طویل پہلی زیر زمین سرنگ ستمبر 2025 میں مکمل ہوئی تھی۔ ممبئی-احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل (ایم اے ایچ ایس آر) منصوبے کی مجموعی لمبائی 508 کلومیٹر ہے، جس میں کل سرنگوں کی لمبائی 27.4 کلومیٹر ہے، جس میں سے 21 کلومیٹر زیرزمین سرنگیں اور 6.4 کلومیٹر سطحی سرنگیں ہیں۔ اس منصوبے میں آٹھ پہاڑی سرنگیں شامل ہیں، جن میں سات سرنگیں مہاراشٹر میں ہیں جن کی مجموعی لمبائی تقریباً 6.05 کلومیٹر ہے اور ایک سرنگ 350 میٹر طویل ہے، جو گجرات میں واقع ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ بلٹ ٹرین منصوبہ اہم روزگار فراہم کر رہا ہے اور اس کے عملی مرحلے میں اضافی مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد ممبئی اور احمد آباد کے درمیان سفر کا وقت کم ہوکر صرف 1 گھنٹہ 58 منٹ رہ جائے گا، جو بڑے تجارتی مراکز کی معیشتوں کو جوڑنے اور مربوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ashwani 3.jpg

متوقع ہے کہ یہ منصوبہ کوریڈور کے طول میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا، علم کے تبادلے کو سہولت فراہم کرے گا اور نئے صنعتی و آئی ٹی ہبز کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ طویل مدتی معاشی فوائد فراہم کرے گا اور متوسط طبقے کی خواہشات کو پورا کرتے ہوئے آرام دہ اور کفایتی سفر کی سہولت مہیا کرے گا۔

مرکزی وزیر نے اس بات پر بھی روشی ڈالی کہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک کے راستے کے مقابلے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تقریباً 95 فیصد کی کمی متوقع ہے۔

مہاراشٹر میں سات پہاڑی سرنگوں پر کام جاری ہے۔ ایم ٹی - 1، جس کی لمبائی 820 میٹر ہے، کا 15 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، جبکہ ایم ٹی - 2، جس کی لمبائی 228 میٹر ہے، اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے۔ ایم ٹی - 3، جس کی لمبائی 1,403 میٹر ہے، نے 35.5 فیصد تک کام مکمل کرلیا ہے، اور ایم ٹی - 4، جس کی لمبائی 1,260 میٹر ہے، کا 31 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ ایم ٹی - 5، جو سب سے طویل پہاڑی سرنگ ہے اور 1,480 میٹر (~1.5 کلومیٹر) طویل ہے، کا 55 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے اور اس میں 2 جنوری 2026 کو اختراعی کام مکمل ہوا۔ ایم ٹی - 6، جس کی لمبائی 454 میٹر ہے، کا 35 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، جبکہ ایم ٹی -7، جس کی لمبائی 417 میٹر ہے، کا 28 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جس کے ساتھ مہاراشٹر میں پہاڑی سرنگوں کی مجموعی لمبائی تقریباً 6 کلومیٹر ہو گئی ہے۔

ایم اے ایچ ایس آر منصوبے کی کل لمبائی تقریباً 508 کلومیٹر ہے، جس میں سے 352 کلومیٹر گجرات اور دادرا ور ناگر حویلی میں اور 156 کلومیٹر مہاراشٹر میں شامل ہیں۔ یہ کوریڈور بڑے شہروں کو آپس میں جوڑے گا جن میں سابرمتی، احمد آباد، آنند، وڈودرا، بھروچ، سورت، بیلی مورا، واپی، بوئیسر، ویرار، تھانے اور ممبئی شامل ہیں اور یہ بھارت کے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے میں ایک تبدیلی کا اہم قدم ثابت ہوگا۔

 

*********

ش ح۔ت ف ۔م الف

U. No-62


(रिलीज़ आईडी: 2210801) आगंतुक पटल : 21
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Odia , Telugu , Kannada