وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم نے عزم اور قوتِ ارادی کی اہمیت اجاگر کرنے والےسُبھاشتم شیئر کیا
प्रविष्टि तिथि:
02 JAN 2026 9:43AM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے نئے سال کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں ہر فرد اپنی کوششوں میں کامیاب ہو گا۔
جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ عزمِ محکم اور مضبوط قوتِ ارادی کے ساتھ کیے گئے عہد نئے سال میں ضرور پورے ہو سکتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ یہ لازوال دانش ہمیں قدم بڑھانے، بیدار رہنے اور فلاح و بہبود پر مبنی کاموں میں سرگرم ہونے کی ترغیب دیتی ہے، ساتھ ہی مستقبل کا تصور کرتے وقت ذہن کو ثابت قدم اور کھلا رکھنے کا پیغام دیتی ہے۔
جناب نریندر مودی نے اپنے اس حوصلہ افزائی کےپیغام کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر سنسکرت کے ایک شلوک کے ذریعے شیئر کرتے ہوئے کہا:
“میری تمنا ہے کہ آنے والے وقت میں آپ کو اپنی ہر کوشش میں کامیابی حاصل ہو۔ عزم محکم اور پختہ قوتِ ارادی کے ساتھ آپ کے کیے گئے عہدنئے سال میں ضرور پورے ہوں گے‘‘۔
उत्थातव्यं जागृतव्यं योक्तव्यं भूतिकर्मसु।
भविष्यतीत्येव मनः कृत्वा सततमव्यथैः।।”
******
( ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا )
Urdu.No-53
(रिलीज़ आईडी: 2210687)
आगंतुक पटल : 12
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam