وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم 3 جنوری کو بھگوان بدھ سے متعلق پپرہوا کے مقدس آثارکی عظیم بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے
پِپراہوا کے آثارِ مقدسہ، بھگوان بدھ سے براہِ راست منسلک قدیم ترین اور تاریخی اعتبار سے نہایت اہم ترین آثار میں شمار ہوتے ہیں
“دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون” کے عنوان سے منعقدہ نمائش ،بھگوان بدھ کی حیات اور تعلیمات پر گہری معلومات فراہم کرتی ہے
یہ نمائش بھارت کے دیرپا اور زندہ بدھ مت ورثے کو اجاگر کرتی ہے
یہ نمائش، ایک صدی سے زائد عرصے بعد واپس لائے گئے آثارِ مقدسہ اور پِپرہوا کے قیمتی آثارِ قدیمہ کو ایک ساتھ پیش کررہی ہے
प्रविष्टि तिथि:
01 JAN 2026 5:39PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی 3 جنوری 2026 کو صبح تقریباً 11 بجے نئی دہلی کے رائے پِتھورا کلچرل کمپلیکس میں بھگوان بدھ سے متعلق مقدس پِپرہوا آثارِ مقدسہ کی عظیم الشان بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ اس نمائش کا عنوان “دی لائٹ اینڈ دی لوٹس: ریلیکس آف دی اویکنڈ ون” رکھا گیا ہے۔
یہ نمائش پہلی مرتبہ ایک صدی سے زائد عرصے بعد وطن واپس لائے گئے پِپرہوا آثارِ مقدسہ کو نئی دہلی کے نیشنل میوزیم اور کولکاتا کے انڈین میوزیم کے محفوظ کردہ مستند آثارِ قدیمہ اور آثار کے ساتھ ایک ساتھ پیش کررہی ہے۔
1898 میں دریافت ہونے والے پِپرہوا آثارِ مقدسہ ابتدائی بدھ مت کے آثارِ قدیمہ کے مطالعے میں نہایت مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہ بھگوان بدھ سے براہِ راست منسلک قدیم ترین اور تاریخی اعتبار سے انتہائی اہم آثار میں شامل ہیں۔ آثارِ قدیمہ کے شواہد پِپرہوا کے مقام کو قدیم کپل وستو سے جوڑتے ہیں، جسے وسیع پیمانے پر وہ مقام تسلیم کیا جاتا ہے جہاں بھگوان بدھ نے ترکِ دنیا سے قبل اپنی ابتدائی زندگی گزاری۔
یہ نمائش بھگوان بدھ کی تعلیمات کے ساتھ بھارت کے گہرے اور مسلسل تہذیبی رشتے کو اجاگر کرتی ہے اور ملک کے روحانی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے وزیرِ اعظم کے عزم کی عکاس ہے۔ ان آثار کی حالیہ وطن واپسی حکومت کی مسلسل کوششوں، ادارہ جاتی تعاون اور جدید عوامی و نجی شراکت داری کے نتیجے میں ممکن ہو سکی ہے۔
نمائش کو موضوعاتی انداز میں ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا مرکزی حصہ سانچی اسٹوپا سے متاثر ایک ازسرِنو تشکیل دیا گیا تشریحی ماڈل ہے، جس میں قومی مجموعوں سے حاصل شدہ مستند آثار اور وطن واپس لائے گئے جواہرات کو یکجا کیا گیا ہے۔ دیگر حصوں میں پِپرہوا ری وِزِٹڈ، بدھ کی حیات کے مناظر، مجسّم میں غیر مجسّم: بدھ تعلیمات کی جمالیاتی زبان، سرحدوں سے ماورا بدھ فن اور نظریات کا پھیلاؤ اور ثقافتی نوادرات کی وطن واپسی: مسلسل جدوجہد شامل ہیں۔
عوامی فہم میں اضافہ کرنے کے لیے نمائش کو جامع آڈیو۔ویژول اجزاء سے تقویت دی گئی ہے، جن میں عمیق تجرباتی فلمیں، ڈیجیٹل تعمیرِ نو، تشریحی پروجیکشنز اور ملٹی میڈیا پیشکشیں شامل ہیں۔ یہ تمام عناصر بھگوان بدھ کی زندگی، پِپرہوا آثار کی دریافت، مختلف خطوں میں ان کی منتقلی اور ان سے وابستہ فنی روایات کو آسان اور مؤثر انداز میں پیش کرتے ہیں۔
********
(ش ح ۔ع ح۔اک م)
U. No. 34
(रिलीज़ आईडी: 2210566)
आगंतुक पटल : 7